Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں ’’رسوئی گیس ایمرجنسی‘‘ نافذ

Updated: March 06, 2026, 11:45 PM IST | New Delhi

تیل کمپنیوں کو پروڈکشن بڑھانے کا حکم، جنگ کے طول پکڑنے پر قلت کا اندیشہ

Cooking gas supply may also be affected.
رسوئی گیس کی سپلائی بھی متاثر ہوسکتی ہے

  ایران  پر امریکہ اوراسرائیل کے ذریعہ تھوپی گئی جنگ کی وجہ سے دنیابھر میں تیل کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے اور قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔  قطر انرجی جو ہندوستان کو بڑی مقدار میں گیس فراہم کرتی ہے، نے پروڈکشن بند کردیا ہے،ایسے میں  اندیشہ ہے کہ اگر جنگ طول پکڑتی  ہے تو ہندوستان  کو  رسوئی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مودی سرکار نے ’’ہنگامی   اختیارات‘‘ استعمال کرتے ہوئے ملک کی تمام آئل ریفائنریز کو ایل پی جی کی پیداوار بڑھانے کا حکم دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’’رائٹرز‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ سے سپلائی چین میں رکاوٹ آ سکتی ہے، جس سے گیس کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ اسی خطرے کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ۵؍  مارچ کو  دیر رات یہ حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ ہندوستان ایل پی جی درآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا  ملک ہے۔ اس حکم کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ملک کے تقریباً۳۳ء۲؍ کروڑ ایل پی جی صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے گیس سلنڈر ملتے رہیں۔
   س بیچ عوام میں اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرتےہوئے حکومتی ذرائع نے کہا ہے کہ ’’ہمارے پاس توانائی کے وافر ذرائع  ہیں کہ  ہم صرف ہرمز  کے روٹ پر  منحصر نہیں  ہیں۔ خام تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کے معاملے میں ہم کافی اچھی حالت میں ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس مناسب مقدار میں ذخیرہ موجود ہے، اس لیے گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ ہم دنیا کے دوسرے حصوں سے سپلائی بڑھا رہے ہیں تاکہ ہرمز کے راستے سے آنے والی سپلائی میں ممکنہ کمی کو پورا کیا جا سکے۔‘‘دلچسپ بات یہ ہے کہ اتنے نازک حالات میں بھی حکومتی  نمائندے   سرکاری طو رپر کھل کر بات کرنے سے گریز کررہے ہیں ۔  میڈیا میں ساری باتیں’’ذرائع‘‘ کے طورپرکی جارہی ہیں ۔ 

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK