Updated: May 10, 2026, 10:15 PM IST
| Pyongyang
شمالی کوریا نے آئین میں ترمیم کی، جس کے تحت کم جونگ ان کے قتل پر جوہری حملہ لازمی قرار دیا گیا،دو روزہ اجلاس کے بعد یہ نیا قانون شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی (ایس پی اے) میں منظور ہونے کے بعد آئین میں شامل کر دیا گیا، جہاں کم جونگ اُن نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس اقدام کو تاریخی قرار دیا۔
اپنی جوہری قوت کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے لیے شمالی کوریا نے اپنے آئین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ ترمیم کے مطابق، اگر اس کے لیڈرکم جونگ اُن کو قتل کر دیا جائے تو خودکار جوہری حملہ کیا جائے گا۔ دو روزہ اجلاس کے بعد یہ نیا قانون شمالی کوریا کی سپریم پیپلز اسمبلی (ایس پی اے) میں منظور ہونے کے بعد آئین میں شامل کر دیا گیا، جہاں کم جونگ اُن نے شرکاء سے خطاب کیا اور اس اقدام کو تاریخی قرار دیا۔ ریاستی نیوز ایجنسی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے یہ اطلاع دی۔کم جونگ کے مطابق، یہ اقدام قومی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور سیاسی ہتھیار ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ کی نیتن یاہو کوایران کے یورینیم معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی
واضح رہے کہ ترمیم کے مطابق اگر ملک کی جوہری قوتوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو دشمن افواج کے حملوں سے خطرہ لاحق ہو جائے ،تو خودکار اور فوری طور پر جوہری حملہ کیا جائے گا۔‘‘ یہ شمالی کوریا کے جوہری پالیسی قانون کے آرٹیکل۳؍ کا حصہ ہے۔یاد رہے کہ آئین میں یہ ترمیم امریکہ-ایران جنگ کے بعد بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے دوران کی گئی ہے، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام ہلاک ہو چکے ہیں۔بعد ازاں یہ اقدام شمالی کوریا کی اپنی جوہری قوت کو مضبوط کرنے کے موقف کو مزید مستحکم کرتا ہے اور جوہری تخفیف یا ہتھیارتلف کرنےکے خیال کو مسترد کرتا ہے جو امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کا اہم مطالبہ ہے۔کم جونگ نے امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے درمیان سہ فریقی فوجی تعاون کو، جسے انہوں نے بدترین خطرہ قرار دیا، اجاگر کرتے ہوئے ملک کے ہتھیاروں کے ترقیاتی پروگرام کو بھی درست قرار دیا۔
یہ بھی پڑھئے: ہنگری: پیٹر میگیار نئے وزیر اعظم منتخب، وکٹر اوربان کے۱۶؍ سالہ اقتدار کا خاتمہ
مزید برآںآئین میں دیگر تبدیلیاں بھی کی گئیں، جیسے کوریا کے دوبارہ اتحاد کے حوالے کو ختم کرنا، ڈی پی آر کے (شمالی کوریا) کی علاقائی تعریفوں کو مضبوط کرنا، اور قومی پالیسی کے کلیدی عنصر کے طور پر جوہری صلاحیت پر مزید زور دینا۔