کورونا کی وباء اوراس باعث بیشتر ممالک میں کئے جانے والے لاک ڈاؤن کا عالمی معیشتوں پر برا اثر پڑا ہے۔ کام کاج ٹھپ ہونےاور ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
EPAPER
Updated: May 27, 2020, 4:06 AM IST | Agency | New Delhi
کورونا کی وباء اوراس باعث بیشتر ممالک میں کئے جانے والے لاک ڈاؤن کا عالمی معیشتوں پر برا اثر پڑا ہے۔ کام کاج ٹھپ ہونےاور ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کورونا کی وباء اوراس باعث بیشتر ممالک میں کئے جانے والے لاک ڈاؤن کا عالمی معیشتوں پر برا اثر پڑا ہے۔ کام کاج ٹھپ ہونےاور ڈیمانڈ نہ ہونے کے سبب کمپنیوں کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس بحران سے نپٹنے کیلئے کمپنیاں ملازمین کی تعداد میں کمی کررہی ہیں۔ وہیں کچھ کمپنیوں نے ملازمین کی تنخواہوںمیں تخفیف کا سہارا لیا ہے ۔ اب تک ہندوستان سمیت عالمی سطح پر بڑی تعداد میں کمپنیوں نے ایسے اقدامات کئے ہیں۔ اب اُوبر انڈیا ، کاردیکھو ڈاٹ کوماور ٹی وی ایس موٹرس بھی اس فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ ٹیکسی سروس کمپنی اُوبر نے ہندوستان میں ۶۰۰؍ ملازمین کو نوکری سے نکالا ہے۔ یہ تعداد اُوبر کے کل ملازمین کی تعداد کا تقریباً ۲۵؍ فیصد ہے ۔ یہ چھنٹنی کسٹمر اینڈ ڈرائیور سپورٹ، بزنس ڈیولپمنٹ، فائنانس اور مارکٹنگ سرکلز سے کی گئی ہیں۔ اوبر نے اعلان کیا ہے کہ اس چھنٹنی سے متاثر ملازمین کو ۱۰؍ ہفتے کی پیشگی تنخواہ اور اگلے ۶؍ماہ کیلئے میڈیکل انشورنس کوریج دیا گیا ہے۔ ملازمت سے فارغ کئے گئے سبھی افراد مستقل ملازم تھے۔ معلوم ہوکہ اُوبر نے دنیا بھر میں ۶۷۰۰؍ افراد کو نوکری سے نکالا ہے۔
دوسری جانب آٹو موبائل پلیٹ فارم کار دیکھو ڈاٹ کوم نے۲۰۰؍ ملازمین کو کام سے نکالنے اور تنخواہوں میں تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے کام سے نکالے گئے ملازمین کی تعداد مصدقہ طورپرفراہم نہیں کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی نے تقریباً ۲۰۰؍ افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا ہے ۔ ملک کی مشہور دوپہیہ گاڑی ساز کمپنی ٹی وی ایس موٹرس نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ اگلے ۶؍ ماہ تک اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں تخفیف کرے گی۔ تنخواہ میں یہ کٹوتی مئی سے نافذ کی جائے گی ۔ کمپنی کے مطابق جونیئر ایگزیکٹیو کی تنخواہ میں ۵؍ فیصد اور سینئر ایگزیکٹیو لیول پر ۱۵؍ سے ۲۰؍ فیصد تک کی کٹوتی ہوگی ۔