Inquilab Logo

کورونا کے قہرمیں کمی نہیں، ہلاکتیں ۱۸؍ ہزار کےپار پہنچ گئیں

Updated: March 25, 2020, 11:22 AM IST | Agency | New York

عالمی ادارہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق۱۸؍ ہزار ۲۵۰؍ کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں، کئی ممالک میں لاک ڈائون کا اعلان ہونے کے باوجود متاثرین کی تعداد کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے،پوری دنیا میں ۴؍ لاکھ سے زائد افراد اب تک متاثر ہو چکے ہیں، عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل ۔ عالمی ادارہ صحت نے  کورونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری  کئےہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ `کورونا اپ ڈیٹس` کے مطابق  منگل ۲۴؍ مارچ تک کورونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں ۱۸؍ ہزار سے زائد  افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Madrid, Coronavirus - Pic : PTI
میڈرڈ، کورونا وائرس ۔ تصویر : پی ٹی آئی

عالمی ادارہ صحت نے  کورونا وائرس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ہونے والی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری  کئےہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے جاری کردہ `کورونا اپ ڈیٹس` کے مطابق  منگل ۲۴؍ مارچ تک کورونا سے مجموعی طورپر پوری دنیا میں ۱۸؍ ہزار سے زائد  افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق  ۲۵۰؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ۴؍ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔رپورٹ کے مطابق  پیرکو مزید سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔پیر تک ہلاکتوں کی تعداد ۱۵؍ ہزار ۱۸۹؍تھی۔ ان میں سے زیادہ ہلاکتیں یورپی ممالک میں ہیں۔ یورپ میں ۹؍ ہزار۱۹۷؍  افراد کورونا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ صرف اٹلی میں  کورونا سے ہونے والی اموات ۵؍ ہزار ۴؍سو سے زائد ہیں ۔  اس کے علاوہ  چین میں ۳۲۷۰؍ اور اسپین میں ۲۱۸۲؍ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ۱۷؍ ہزار ۲۳۸؍ نئے کیس سامنے آئے جبکہ ۱۳۹۵؍ افراد ہلاک ہوگئے۔ گذشتہ روز اٹلی میں  کوروناکے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مزید پانچ ہزار کا اضافہ ہوا اور ایک دن میں کل متاثرہ مریضوں کی تعداد۵۹؍ ہزار سے بڑھ کر ۶۴؍  ہزار ہوگئی ہے۔
 پورا یورپ متاثر ، جرمنی میں زیادہ ہلاکتیں
 جرمنی میں  رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے ایک اعدادوشمارمیں بتایا گیا کہ جرمنی میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد ۲۲؍ ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ گزشتہ روز جرمنی میں ۸۶؍کی اموات ہوئیں۔ کورونا وائرس سے اٹلی میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد کم ہونے لگی ہے لیکن اسپین میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کے باوجود مجموعی ہلاکتیں چھ ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں جبکہ اسپین میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایران سے بڑھ گئی ہے۔گز شتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران اٹلی میں ۴۷۹۰؍ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ ۶۰۲؍  افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  ن اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے وبا میں تیزی کے بعد اب اٹلی میں اس کی رفتار سست ہورہی ہے اور لاک ڈاؤن کو ٹھیک دو ہفتے بعد اس کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اٹلی میں ۹؍مارچ کو لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا۔
 دوسری طرف اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد روزانہ بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ ۲۴؍   گھنٹوں کے دوران وہاں ۴۳۲۱؍  نئے مریض سامنے آئے جبکہ ۴۳۴؍  افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ اتوار کو اسپین میں ۳۹۱؍  ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ یہ بالکل ویسی ہی صورتحال ہے جس کا اٹلی کو ایک ہفتے پہلے سامنا تھا۔ اس طرح یہ خدشہ بڑھ رہا ہے کہ اسپین میں آئندہ چند دن کے دوران وبا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
  ادھر ایران میں ایک ہی رفتار سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وہاں پیر اور منگل کو  مزید ۱۴۱۱؍ معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور ۱۲۷؍ افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ اس طرح ایران میں مریضوں کی تعداد ۲۳؍ ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد ۱۸۱۲؍ تک پہنچ گئی ہے۔ ا ٹلی اور اسپین کے بعد سب سے زیادہ تیزی سے امریکہ میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے۔ روزانہ بڑی تعداد میں لوگوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ وہاں منگل کی صبح تک ۹؍ ہزار معاملات کی تصدیق ہو چکی تھی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK