Inquilab Logo

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے سبب اموات اور متاثرین میں بدستور اضافہ

Updated: March 26, 2020, 5:22 PM IST | Agency | Washington

اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اٹلی میں ایک مرتبہ پھر ایک ہی دن میں ۷۴۳؍افراد کی ہلاکت کے بعد وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد۶؍ہزار۸۲۰؍ہوگئی ہے جبکہ ۶۹؍ ہزار ۱۷۶؍افراد وائرس کی زد میں ہیں۔

Coronavirus Global Deaths - Pic : PTI
مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے سبب اموات اور متاثرین میں بدستور اضافہ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

اٹلی سمیت دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھنے کے سبب دنیا بھر کورونا وائرس کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اٹلی میں ایک مرتبہ پھر ایک ہی دن میں ۷۴۳؍افراد کی ہلاکت کے بعد وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد۶؍ہزار۸۲۰؍ہوگئی ہے جبکہ ۶۹؍ ہزار  ۱۷۶؍افراد وائرس کی زد میں ہیں۔
 اسپین میں بھی ایک دن میں۵۱۴؍افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں۳؍؍ہزار۴۳۴؍ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں جبکہ۴۲؍ہزار افراد اس وائرس کے سبب متاثر ہیں۔بدھ کو آئے نئے معاملات کے ساتھ اسپین اب چین، اٹلی  اور امریکہ کے بعد دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ متاثرملک بن گیا ہے۔ اسپین کی راجدھانی میڈرڈ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں منگل کو۱۲؍ہزار سے زائد معاملے سامنے آئے۔
اس درمیان اسپین کی قومی پولیس اور سول گارڈ نے تصدیق کی ہے  اسپین کی حکومت کی طرف سے۱۴؍مارچ کو لاک ڈائون  نافذ کے نافذ کئے جانے کے بعد  اس کی خلاف ورزی کرنے پر۹۲۹؍ گرفتاریاں کی  گئی ہیں۱۰؍ ہزار سے زائد لوگوں پر جرمانہ لگایا ہے۔
 جرمنی میں مزید۴؍ہزار۱۹۱؍نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد۳۱؍ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جرمنی میں مزید۳۶؍افراد ہلاک بھی ہوئے جس سے وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد۱۴۹؍ہوگئی ہے۔ 
تھائی لینڈ میں مزید۱۰۷؍ افرادکے وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملک میں مجموعی  معاملوں کی تعداد۹۳۴؍ ہو گئی  ہے جس کے بعد حکومت نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے جس کے جمعرات سے اطلاق کا امکان ہے۔
  جنوبی افریقہ میں بھی وائرس کے معاملوں میں۱۵۵؍ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے سبب ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد۷۰۹؍ہو گئی ہے۔ ادھر امریکہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دوہزارارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور کر لیا گیاہے۔
  ایران میں بھی  وائرس کے سبب  مہلوکین کی مجموعی تعداد ۲؍ ہزار۷۷؍ ہوگئی ہے اور متاثرین کی تعداد ۲۷؍ہزار تک جاپہنچی ہے۔پاکستان میں  مہلوکین کی تعداد۸؍  ہوگئی اور متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK