Inquilab Logo

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب

Updated: March 25, 2020, 11:38 AM IST | Agency | Rome

کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں اموات اور متاثرین کا سلسلہ دراز ہوتا جارہا ہے ۔ وہیں ایک لاکھ۲؍ہزار۴۰۴؍ متاثرین کے صحتیاب ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ان میں سے ۷۰؍ ہزار سے زائد افراد کا تعلق چین سے ہے۔ چین کے بعد اٹلی اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔

Corona Patients Recover - Pic : PTI
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہ ایک لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 کورونا وائرس کے سبب  دنیا بھر میں اموات اور متاثرین کا سلسلہ دراز ہوتا  جارہا  ہے ۔ وہیں  ایک لاکھ۲؍ہزار۴۰۴؍ متاثرین کے صحتیاب ہونے کی بھی  اطلاعات ہیں۔ ان میں سے  ۷۰؍ ہزار سے زائد افراد کا تعلق چین سے ہے۔ چین کے بعد اٹلی اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔  یہاں ہلاکتیں چین سے لگ بھگ دوگنا  ہوچکی ہیں اور ان حالات میں ایک  ۹۵؍ سالہ خاتون بھی  وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہونے میںکامیاب  رہی ہیں۔ مقامی ذڑائع کے مطابق الما کلارا کورسینی نامی خاتون کو شمالی اٹلی کے علاقے موڈینا کے ایک  اسپتال  میں۵؍ مارچ کو داخل کرایا گیا تھا۔ دعویٰ کیا گیا  ہے کہ اتنی زیادہ عمر کے ہونے کے باوجود  یہ خاتون  اینٹی وائرل ادویات کے بغیر شفا یاب  ہوگئیں۔انہوں نے مقامی میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ `میں ٹھیک ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، ڈاکٹر اور طبی عملے نے مجھے صحتیاب  ہونے میں بھرپور مدد کی، وہ سب زبردست ہیں جنہوں نے میری نگہداشت کی۔
   ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ایران میں ایک ۱۰۳؍ سالہ خاتون  بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب بھی ہو ئی ہیں۔سیمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نوید دانائی کے مطابق  معمر ترین خاتون کا ایک ہفتہ تک علاج کیا  گیا اور کو مکمل صحت یاب کے بعد انہیں گھر بھیج دیا گیا ۔مذکورہ خاتون کی شناخت  ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ علاوہ ازیںایران کے شہر کرمان میں بھی ایک  ۹۱؍سالہ  مریض کے صحتیاب ہونے کے بعد  انہیں اسی  ہفتے اسپتال سے رخصت کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ 
 اس سے قبل چین کے ووہان میں بھی   ایک  ۱۰۰؍ سالہ  شخص  اور ایک ۹۸؍ سالہ  خاتون کو  صحتیاب  ہو نے پراسپتال سے چھٹی دی گئی تھی۔
  واضح رہے کہ کورونا وائرس ۶۰؍  برس  سے یادہ کی عمر والے افراد  کے نہایت ہی خطرناک ثابت ہوا ہے۔ ایسے میں   معمر مریضوں کے صحتیاب ہونے  کے معاملوں کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK