Inquilab Logo

بہار میں لاک ڈاﺅن میں پھنسے لوگوں کو راحت کیلئے ۱۰۰ کروڑ کا پیکیج

Updated: March 26, 2020, 5:30 PM IST | Agency | Patna

 بہار حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے کئے گئے لاک ڈاﺅن میں پھنسے لوگوں کو راحت دینے کیلئے ۱۰۰ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔  وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج یہاں ان کے سرکاری رہائش ایک انے مارگ میں کورونا انفیکشن اور لاک ڈاﺅن سے پیدا ہوئی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ فی الحال پٹنہ اور بہار کے دیگر شہروں میں جو بھی رکشہ ڈرائیور ، یومیہ مزدور اور دیگر ریاستوں کے افراد جو لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ان کے رہنے او ر کھانے کا انتظام ریاستی حکومت اپنی سطح پر کرے گی ۔

Nitish Kumar - Pic : PTI
نتیش کمار ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 بہار حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے مقصد سے کئے گئے لاک ڈاﺅن میں پھنسے لوگوں کو راحت دینے کیلئے ۱۰۰ کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ 
وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج یہاں ان کے سرکاری رہائش ایک انے مارگ میں کورونا انفیکشن اور لاک ڈاﺅن سے پیدا ہوئی صورتحال پر اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ فی الحال پٹنہ اور بہار کے دیگر شہروں میں جو بھی رکشہ ڈرائیور ، یومیہ مزدور اور دیگر ریاستوں کے افراد جو لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں ان کے رہنے او ر کھانے کا انتظام ریاستی حکومت اپنی سطح پر کرے گی ۔ اسی طرح بہار کے لوگ جو بہار کے باہر دیگر ریاستوں میں کام کرتے ہیں اور وہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہاں کے شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں یا راستے میں ہیں ان کیلئے بھی ریاستی حکومت مقامی کمشنر نئی دہلی کے توسط سے متعلقہ ریاستوں اور ضلع انتظامیہ سے رابطہ قائم کر کے کھانا اور رہنے کیلئے ضروری انتظامات کرے گی ۔
نتیش کمار کی ہدایت پر اس کام کیلئے وزیراعلیٰ راحت فنڈ سے آفات مینجمنٹ محکمہ کو ۱۰۰کروڑ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے ۔ بہار میں پٹنہ اور دیگر شہروںمیں ایسے افراد کیلئے وہیں پر آفات راحت کیمپ بنایاجائے گا اور ان مراکز پر انتظامات کرنے میں سماجی دوری ( سوشل ڈسٹنسنگ ) کا بھی خیال رکھاجائے گا۔ آفات راحت مراکز پر کورونا سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹر دستیاب رہیںگے ۔ 
وزیراعلیٰ کمار نے کہاکہ حکومت کورونا انفیکشن کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کے پھنسے ہونے کی صورت کو آفت مان رہی ہے اور ایسے لوگوں کی مدد اسی طرح سے کی جائے گی جیسے دیگر آفات متاثرین کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بہار کے باشندے بہار کے کسی شہر یا بہار کے باہر کہیں بھی پھنسے ہوں وہیں پر ان کی مدد کی جائے گی اور بہار میں جو دیگر ریاستوں کے افراد پھنسے ہیں ان کیلئے بھی حکومت اپنی سطح سے کھانے اور رہنے کا انتظام کرے گی ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کسی کو بھی کوئی مشکل نہیں ہونے دی جائے گی ۔ 
اجلاس میں نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی ، آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا ، چیف سکریٹری دیپک کمار ، ڈائریکٹرجنرل آف پولیس گپتیشور پانڈے اور پرنسپل سکریٹری آفات مینجمنٹ پرتیہ امرت سمیت دیگر افسران موموجود تھے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK