Inquilab Logo

کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کی شادی کی تقریب میں شرکت

Updated: March 29, 2020, 2:25 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

دعوت میں شر یک کے ڈی ایم سی کی میئر ہوم کوارنٹائن میں،دولہے اور اس کے والدین کے خلاف شکایت درج

KDMC Mayor - Pic : Inquilab
کے ڈی ایم سی میئر ۔ تصویر : انقلاب

یہاں کورونا وائرس سے متاثر نوجوان کے ایک شادی کی تقریب میں شر کت کرنے کی خبر عام ہو تے ہی کھلبلی مچ گئی ہے۔ محکمۂ صحت نے متاثر مر یض کے گھر کے اطراف ۳؍ کلو میٹر تک جرا ثیم کش دواؤں کا چھڑ کاؤ کیا نیز پورے علاقہ میں شہر یوں کے گھومنے پر پابندی عائدکردی ہے۔ وہیں مذکورہ شادی میں کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) کی میئر اور اُن کے شوہر سمیت کئی سیاسی لیڈران نے بھی شر کت کی تھی جس کے سبب میئر اور اُن کے شوہر کو بھی ہوم کوارنٹائن کیا گیا۔ ڈومبیولی کے رامنگر پولیس اسٹیشن میں۴؍افراد کے خلاف اس سلسلے میں شکایت درج کی گئی ہے جن میں متاثر شخص،دولہا اور اس کے والدین شامل ہیں۔
                        بیرون ملک سے ڈومبیولی آنے والا ایک ۲۵؍ سالہ نوجوان کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے ۔ متاثر نوجوان کے بھائی کی شادی ۱۹؍ مارچ کو دھوم دھام سے ہوئی تھی اور  اس شادی میں  کے ڈی ایم سی میئر ونیتا رانے، ان کے شوہر وشوناتھ رانے اور کارپوریٹر کنال پاٹل سمیت سیکڑوں افراد شر یک تھے۔ متاثر نوجوان کے رابطہ میں آنے کے سبب میئر ونیتا را نے اور اُن کے شوہر وشوناتھ رانے کو ہوم کوار نٹائن کیا گیا ہے۔
  واضح رہے کہ مہاراشٹر سر کار نے ۱۹؍ مارچ سے قبل ایک نوٹیفیکیشن جار ی کر کے لوگوں کو الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے ۵۰؍ سے زائد افراد کے ایک مقام پر اکٹھا ہو نے سے منع کیا تھا ۔ باوجود اس کے شیو سینا کی میئر اور اُن کے شوہر نے سر کاری حکم نامہ کی عدولی کرتے ہوئے شادی میں شر کت کی تھی۔ اس ضمن میں میئر ونیتا را نے کے شوہر وشوناتھ را نے کی صفائی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ’’ ہم دونوں میاں بیوی نے مناسب دوری بنا کر  ان  سے ملاقات کی تھی۔ ‘‘ اپنی ہی سر کار کے حکم نامہ کی خلاف ور زی کر نے کے سبب میئر اور ان کے شوہر نیز کارپوریٹر کنال پاٹل کی چہار جانب سے تنقید ہو رہی ہے۔
  اس ضمن میںمحکمۂ صحت کے چیف آفیسر راجو لونگارے نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی رپورٹ مثبت آنے کی اطلاع ملنے کے بعد اسے کستوربا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور اُس کے رابطہ میں آنے والے سبھی افراد کی جانچ کی جار ہی ہے اور انہیں ہوم کوار نٹائن کیا جارہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK