Inquilab Logo

کوروناوائرس: ممبئی لوکل ٹرین اور ہندوستانی ریلوے نے ۳۱ مارچ تک تمام ٹرینوں کو روک دیا ہے

Updated: March 22, 2020, 4:03 PM IST | Rajendra B Aklekar | Mumbai

کوروناوائرس: ممبئی لوکل ٹرین بنداور ہندوستانی ریلوے نے ۳۱ مارچ تک تمام ٹرینوں کو روک دیا ہے تاہم سامان والی ٹرینوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار ، ممبئی کی لائف لائن مانے جانی والی ممبئی لوکل ٹر ین اتوار کی رات سے آٹھ دن کیلئے مکمل طور پر رک جائے گی اور اسی طرح ہندوستانی ریلوے کی دیگر تمام ٹرینیں بھی بند ہوں گی۔ تاہم سامان والی ٹرینوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

Mumbai Local Station - Pic : Mid-Day
ممبئی لوکل اسٹیشن ۔ تصویر : مڈ ڈے

کوروناوائرس: ممبئی لوکل ٹرین بنداور ہندوستانی ریلوے نے ۳۱ مارچ تک تمام ٹرینوں کو روک دیا ہے۔ تاہم سامان والی ٹرینوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا  گیا ہے۔
ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں پہلی بار ، ممبئی کی لائف لائن مانے جانی والی ممبئی لوکل ٹر ین اتوار کی رات سے آٹھ دن کیلئے مکمل طور پر رک جائے گی اور اسی طرح ہندوستانی ریلوے کی دیگر تمام ٹرینیں بھی بند ہوں گی۔ تاہم سامان والی ٹرینوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا  گیا ہے۔کورونا وائرس کے تناظر میں اٹھائے گئے اقدامات کے تسلسل میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستانی ریلوے پر تمام مسافر ٹرین خدمات بشمول پریمیم ٹرینیں ، میل / ایکسپریس ٹرینیں ، مسافر ٹرینیں ، مضافاتی ٹرینیں ، کولکاتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوے وغیرہ شامل ہوں گی۔


 سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن مسافروں نے اس  دوران  سفر شروع کیا ہے ان کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ضروری رسد کو یقینی بنانےکیلئے سامان ٹرینوں کی نقل و حرکت جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK