Inquilab Logo

ہندوستان میں ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا کے ۶؍ ہزار ۶۵۴؍ نئے معاملات

Updated: May 23, 2020, 12:40 PM IST | New Delhi

ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار ۱۰۱؍ تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم، ملک میں اب تک ۵۰؍ ہزار سے زائد لوگوں نے اس بیماری سے نجات بھی پائی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ۶؍ ہزار ۶۵۴؍ نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

Security personnel. Photo: PTI
سیکوریٹی اہلکار۔ تصویر: پی ٹی آئی

ملک میں مسلسل دو دن سے عالمی وبا کورونا وائرس انفیکشن کے چھ ہزار سے زیادہ کیس سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا لاکھ کے اعداد و شمار کو پار کرکے ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار ۱۰۱؍ تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم، ملک میں اب تک ۵۰؍ ہزار سے زائد لوگوں نے اس بیماری سے نجات بھی پائی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ۶؍ ہزار ۶۵۴؍ نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ۲۵؍ ہزار ۱۰۱؍ تک پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دن ۶؍ ہزار ۸۸؍ نئے معاملات سامنے آئے تھے۔ اسی طرح اس وبا سے گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۱۳۷؍ افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد ۳؍ ہزار ۷۲۰؍ ہوگئی ہے۔ 
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور کل متاثرین کے کیسز میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں ۲؍ ہزار ۹۴۰؍ نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ۴۴؍ ہزار ۵۸۲؍ ہو گئی ہے جبکہ یہاں کل ایک ہزار ۵۱۷؍ افراد کی موت ہو چکی ہے اور ۱۲؍ ہزار ۵۸۳؍ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ 
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تمل ناڈو دوسرے، گجرات تیسرے، دہلی چوتھے اور راجستھان پانچویں نمبر پر ہے۔ 

کوروناوائرس سے دنیا میں ۵۲ء۱۰؍ لاکھ متاثر
اس دوران دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب یہ تعداد ۵۲ء۱۰؍ لاکھ ہوگئی ہے جبکہ ۳ء۸۳؍ لاکھ سے زائد لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں پہلے نمبر پر امریکہ اور دوسرے نمبر پر برازیل ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور عالمی سطح پر ہندوستان ۱۱؍ ویں نمبر پر ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK