ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے معاملات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کیلئے مغربی ،وسطی اور جنوبی ریلوے کے کئی اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت۱۰؍روپے سے بڑھا کر ۵۰؍روپے کردی ہے ۔
EPAPER
Updated: March 18, 2020, 3:00 PM IST | Agency | New Delhi
ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے معاملات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کیلئے مغربی ،وسطی اور جنوبی ریلوے کے کئی اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت۱۰؍روپے سے بڑھا کر ۵۰؍روپے کردی ہے ۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھ رہے معاملات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کیلئے مغربی ،وسطی اور جنوبی ریلوے کے کئی اہم اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت۱۰؍روپے سے بڑھا کر ۵۰؍روپے کردی ہے ۔
ریلوے کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کے تحت ریل انتظامیہ نے مغربی، وسطی اور جنوبی ریلوے کے تحت آنے والے کئی اہم اسٹیشنوں پر بھیڑ کم کرنے کی غرض سے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کرتے ہوئے اسے۱۰؍روپے سے بڑھاکر۵۰؍روپے کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ دنوں بعد صورتحال کا جائزہ لیاجائیگا اور حالات معمول پر آنے کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ پھر۱۰؍روپے کا کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جس کے مدنظر حکومت کئی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی صلاح دی جارہی ہے ۔
ریلوے انتظامیہ کا خیال ہے کہ ٹکٹ کی شرح کم ہونے کی وجہ سے ایک مسافر کو کئی افراد انہیں بھیجنے کیلئے آتے ہیں جس کی وجہ سے اسٹیشن پر کافی بھیڑ ہوجاتی ہے۔