Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسمارٹ فون مارکیٹ: پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ آئی فون ۱۶؍ فروخت ہوئے

Updated: May 13, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai

ہندوستان کے اسمارٹ فون مارکیٹ میں پہلی سہ ماہی میں ۳۲؍ ملین فونز فروخت ہوئے جن میں سب سے زیادہ آئی فون ۱۶؍ فروخت ہوا۔ اس کے سبب ایپل کے منافع میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 ہندوستان کے اسمارٹ فون مارکیٹ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) میں ۳۲؍ ملین اسمارٹ فون فروخت ہوئے جو گزشتہ سال سے ۵ء۵؍ فیصد کم ہے۔ یہ مسلسل دوسری سہ ماہی ہے، جب اسمارٹ فون کی فروخت میں کمی درج کی گئی ہے البتہ ایپل کے آئی فون ۱۶؍ نے ریکارڈ فروخت کی۔ ایپل نے ٹاپ ۵؍ برانڈز میں ۲۳؍ فیصد کی سالانہ ترقی درج کی ہے۔ ایپل نے اس سہ ماہی میں ۳؍ ملین فون فروخت کئے جن میں سب سے زیادہ آئی فون ۱۶؍ بیچے گئے۔ مجموعی طور پر فروخت ہونے والے تمام اسمارٹ فونز میں ۴؍ فیصد آئی فون ۱۶؍ تھے۔ آئی ڈی سی ایشیاء پیسفک کے مارکیٹنگ کے سینئر تجزیہ کار آدتیہ رامپال نے کہا کہ ’’سال کے پہلے دو مہینوں میں انوینٹری ختم کرنے کیلئے پرانے ماڈلز بھاری رعایت کے ساتھ فروخت کرنے کی کوشش کی گئی اور نئے فون بھی کم لانچ ہوئے۔ یہی وجہ ہے کہ اسمارٹ فون کے مارکیٹ میں تنزلی درج کی گئی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سرمایہ کاروں نے اپریل میں گولڈ ای ٹی ایف سے مسلسل دوسرے مہینے رقم نکال لی

اس سہ ماہی میں ایک اسمارٹ فون اوسطاً ۲۷۴؍ ڈالر (تقریباً ۲۴؍ ہزار روپے) میں فروخت ہوا۔ بجٹ فون زیادہ فروخت ہوئے جن کی اوسط قیمت ۱۰۰؍ ڈالر (تقریباً ۹؍ ہزار روپے) رہی۔ تاہم، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس شعبے میں ۴۰؍ فیصد کی کمی درج کی گئی۔ پریمیم اسمارٹ فون کا شیئر ۲؍ سے ۴؍ فیصد رہا۔ اس شعبے میں فونز کی قیمت ۶۰۰؍ ڈالر سے ۸۰۰؍ ڈالر کے درمیان رہی۔ اس کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ۶ء۷۸؍ فیصد اضافہ ہوا۔ اس شعبے میں آئی فون ۱۶؍ نے ۳۲؍ فیصد کا اشتراک کیا۔ وسط پریمیم شعبہ (۴۰۰؍ ڈالر سے ۶۰۰؍ ڈالر کے درمیان فروخت ہونے والے فون) میں ۷۴؍ فیصد اضافہ ہوا۔ مجموعی فروخت میں اس کا حصہ ۳؍ سے ۶؍ فیصد رہا ہے۔ اس شعبے میں آئی فون ۱۳؍ اور سیمسنگ گلیکسی اے ۵۶؍ سب سے زیادہ فروخت ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ریلائنس انڈسٹریز کی مارکیٹ ویلیو میں ۵۹؍ ہزار کروڑ کی کمی

پہلی سہ ماہی میں ۲۹؍ ملین فائیو جی اسمارٹ فون فروخت ہوئے۔ اسمارٹ فون کی آف لائن فروخت میں ۱۰؍ فیصد جبکہ آن لائن فروخت میں ۲۱؍ فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ اس سہ ماہی میں تمام اسمارٹ فونز کمپنیوں نے چھوٹے شہروں اور طبقوں میں قدم جمانے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ ان علاقوں میں ویوو، اوپو اور سیمنگ بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ آف لائن بھی سب سے زیادہ انہی کمپنیوں نے اسمارٹ فونز فروخت کئے۔ آن لائن فروخت میں سیمسنگ، موٹورولا اور ریئل می نے ٹاپ ۳؍ پوزیشن حاصل کی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK