• Thu, 01 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شبھمن گل کی شاندار ڈبل سنچری، ہندوستان کی ونڈیز پر فتح

Updated: October 01, 2026, 2:02 PM IST | Agency | Guwahati

ویسٹ انڈیز کے ۴۰۵؍ رنوں کے جواب میں ہندوستان نے۴۳ء۳؍ اوور میں۲؍ وکٹ پر ہدف حاصل کیا، گل نے یکروزہ کی تاریخ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔

Shubman Gill displayed magnificent batting. Photo: PTI
شبھمن گل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: پی ٹی آئی

ٹیم انڈیا نے اپنی۵۲؍ سالہ ون ڈے تاریخ میں پہلی بار۴۰۰؍ سے زیادہ رنز کے ہدف کا تعاقب کیا ہے۔ بدھ کو گوہاٹی میں کھیلے گئے یکروزہ سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ۵۰؍ اوورز میں۷؍ وکٹ کے نقصان پر۴۰۵؍ رن بنائے۔ جواب میں ہندوستان  نے ۴۳ء۳؍ اوورز میں۲؍ وکٹ گنواکر میچ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز۰-۲؍ سے جیت لی۔

ہندوستان کی جیت کے ہیرو کپتان شبھ من گل تھے۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔ گل  نے۱۱۷؍ گیندوں میں۲۰۰؍ رن کا ہندسہ عبور کیا۔ انہوں نے۱۳۳؍گیندوں میں۲۲۳؍ رن بنائے اور۲۶؍ چوکے اور۸؍ چھکے بھی لگائے۔ گل نے روہت شرما کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے۲۵۵؍ رن کی شراکت داری کی۔ روہت نے بھی سنچری بنائی اور۱۰۱؍ رنز کی اننگ کھیلی۔ وراٹ کوہلی۲۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڈ گل کے ساتھ۳۱؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے:عاقب نبی کا ہندوستان کے لیے مشکل آغاز ، ویسٹ انڈیز کے خلاف ۸۴؍رن دیئے

گل نے ایشان کشن کا ریکارڈ توڑ دیا

شبھ من گل نے ایشان کشن کا تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایشان کشن نے ۲۰۲۲ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ۱۲۶؍ گیندوں پر اپنی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔ یہ گل کی دوسری ڈبل سنچری ہے۔ انہوں نے۲۰۲۳ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۱۴۹؍ گیندوں پر۲۰۸؍ رن بنائے تھے۔

 جنوبی افریقہ۴۰۰؍ سے زائد کے ہدف کا تعاقب کرچکا ہے

ہندوستان سے پہلے صرف جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ میں۴۰۰؍ سے زیادہ رن کا ہدف حاصل کیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے۲۰۰۶ء میں جوہانسبرگ میں آسٹریلیا کے خلاف۴۳۵؍ رن کا ہدف حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ایشین گیمز: ڈیکاتھلون میں کانسہ کے ساتھ تیجسوِن شنکر نے تاریخ رقم کردی

ہندوستان کا کامیاب رن تعاقب ۳۶۰؍ تھا

ہندوستان نے اپنا پہلا یکروزہ ۱۹۷۴ء میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے، ہندوستان کا سب سے زیادہ کامیاب رن کا تعاقب۳۶۰؍ رن کا تھا۔ ٹیم نے یہ ریکارڈ۲۰۱۳ء میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا تھا۔

۱۱۷؍ گیندوں میں شبھمن گل نے ۲۰۰؍رن مکمل کئے جان کیمبل اور شائی ہوپ کی بھی سنچری 

جان کیمبل(۱۰۱)، شائی ہوپ(۱۰۴) اور امیر جنگو (۱۱۴)کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بدھ کو۵۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹ پر۴۰۷؍ رن کا بڑا اسکور بنا لیا۔ٹاس جیت کر ہندوستان نے ایک بار پھر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا لیکن ویسٹ انڈیز نے جارحانہ شروعات کی۔ کیمبل کے بعد ہوپ اور جنگو نے بھی سنچریاں بنائیں۔ ویسٹ انڈیز کی ون ڈے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ہی اننگز میں اس کے تین بلے بازوں نے سنچریاں بنائیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز نے پہلی بار ون ڈے میں۴۰۰؍ رن کا ہندسہ پار کیا۔

عاقب نبی ڈیبیو میچ میںمہنگے ثابت ہوئے

ہندوستانی گیندباز پورے میچ کے دوران رنز روکنے کے لیے جدوجہد کرتے رہے، تاہم تینوں بلے باز سنچری مکمل کرنے کے بعد ہی آؤٹ ہوئے۔ کیمبل نے۶۸؍ گیندوں میں ۹؍ چوکے اور پانچ چھکے، ہوپ نے۹۴؍ گیندوں میں ۸؍ چوکے اور ۳؍ چھکے، جبکہ جنگو نے۷۷؍ گیندوں میں۱۳؍ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ہندوستان کی جانب سے گرنور برار، رویندر جڈیجا اور کلدیپ یادو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عاقب نبی اپنے ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ رن دینے والے ہندوستانی گیندباز بن گئے اور ڈیبیو میچ میں سب سے زیادہ رن دینے والے دنیا کے چوتھے مہنگے گیندبازرہے ۔ عاقب نبی ن۵ء۸؍ اوور میں ۸۴؍ رن دئیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK