Inquilab Logo

رائے گڑھ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Updated: June 27, 2022, 11:52 AM IST | Siraj Shaikh | Murud-Janjira

گزشتہ تین دنوں میں۴۰۰؍ سے زائد مریض کووِڈپازیٹیو پائے گئے

There has been an increase in the number of cases of cod in Raigarh.Picture:INN
رائے گڑھ میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔ تصویر: آئی این این

 رائے گڑھ ضلع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں رائے گڑھ ضلع کے مختلف تعلقوں میں ۴۰۰ سے زائد مریض کورونا مثبت پائے گئے ۔ اس کے علاوہ  فی الحال  ایک ہزار سے زائد فعال مریض ہیں اور ہلکی اور درمیانی علامات والے ایک درجن سے زیادہ مریض کووِڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع کلکٹر ڈاکٹر مہندر کلیانکر نے رائے گڑھ ضلع کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر کرن پاٹل، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر سوہاس مانے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرسدھاکر مورے نے رائے گڑھ ضلع کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں اور کووڈ سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ نیز تمام شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایس ایم ایس کی پالیسی اپنائیں (سماجی فاصلے یعنی سوشل ڈسٹنسنگ کیلئے ایس، ماسک کے لیے ایم اور، سینی ٹائزرکیلئے ایس )۔  ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری خود کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کووڈ ٹیکہ کی دونوں خوراکیں مکمل کریں۔ ۱۲؍ سے۱۴؍ سال کی عمر کے تمام اہل بچے یعنی وہ بچے جو ۲۰۰۸ء ،۲۰۰۹ء  اور ۱۵؍مارچ ۲۰۱۰ءکے درمیان پیدا ہوئے ہیں۔ کو کوربیویکس کی دو خوراکیں لینا ہوں گی۔ نیز ۱۵؍سے ۱۸؍سال کی عمر کے بچوں کو کوویکسین کی دونوں خوراکیں لینی چاہئیں اور دوسرے شہری یعنی ۱۸؍سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو کووی شیلڈ یا کو ویکسین کی ۲؍خوراکیں پوری کرنی چاہئیں۔  اس کے علاوہ۶۰؍سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو احتیاطی (بوسٹر) کی خوراک مکمل کرنی چاہیے۔اگر وہ اپنی دوسری خوراک مکمل کرنے کے ۹؍ ماہ یا ۳۹؍ ہفتے مکمل کر چکے ہیں اور ۳؍ماہ کے اندر کووڈ انفیکشن کا شکار نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ۱۸؍ سے۵۹؍سال کی عمر کے شہری جو احتیاطی (بوسٹر) خوراک لینا چاہتے ہیں اور دوسری خوراک لینے کے۹؍ ماہ بعد کسی نجی ٹیکہ کاری سینٹر میں جا کر اپنی خوراک مکمل کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK