Inquilab Logo

ایک دن میں کورونا کے سب سے زائد 97،894 نئے کیسز

Updated: September 17, 2020, 12:46 PM IST | Agency | New Delhi

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دودن تک کچھ کمی رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا کے 97،894 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

coronavirus india - Pic : PTI
کورونا وائرس انڈیا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دودن تک کچھ کمی رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ کورونا کے 97،894 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 51 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 82 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

 مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 97،894 نئے  کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 51،18،254 ہوگئی ۔ اس دوران 1،132 متاثرہ مریضوں  کی موت سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 83،198 ہو گئی ہے اور 82،719 مریض صحت  یاب ہو ئے ہیں ، جس سے کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 40،25،080 ہو گئی ہے ۔   

صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسززیادہ ہونے سے ایکٹو کیسز 14،043 سے بڑھ کر 10،09،976 ہوگئے ہیں ملک میں ایکٹو کیسز 19.73 فیصد اور صحت یاب ہونے کی شرح 78.64 فیصد ہے ، جبکہ شرح اموات 1.63 فیصد ہے۔      

آندھرا پردیش میں اس دوران مریضوں کی تعداد 2074 کم ہونے سے ایکٹو کیسز 90،279 رہ گئے  ۔ ریاست میں اب تک 5105 افراد  کی موت  ہوئی ہے ۔ وہیں مجموعی 4،97،376 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK