Inquilab Logo Happiest Places to Work

یکم جولائی سے کریڈٹ کارڈ اور دیگر ضابطے بدل جائیں گے، آپ کی جیب پرسیدھا اثر پڑے گا

Updated: June 27, 2025, 11:05 AM IST | Agency | New Delhi

یکم جولائی۲۰۲۵ء سے کئی بڑی تبدیلی نافذ ہونے جا رہی ہے، کریڈٹ کارڈ پیمنٹ، آن لائن والیٹ، ٹرانزیکشن اور پین کارڈ جیسے ضروری کاموں کے ضابطے بدل رہے ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یکم جولائی۲۰۲۵ء سے کئی بڑی تبدیلی نافذ ہونے جا رہی ہے، جو سیدھے طور پر عام لوگوں کی جیب اور روزمرہ کے کاموں پر اثر ڈالے گی۔ کریڈٹ کارڈ پمنٹ، آن لائن والیٹ، ٹرانزیکشن اور پین کارڈ جیسے ضروری کاموں کے ضابطے بدل رہے ہیں۔ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت طے ہوتی ہے۔ اگر سلنڈر مہنگا ہوتا ہے تو کچن کا بجٹ اپنے آپ بگڑ جائے گا۔ یہ چھوٹی چھوٹی تبدیلی آپ کے بجٹ پر بڑا اثر ڈال سکتی ہے۔ 
 آئی سی آئی سی آئی بینک نے اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق ضابطوں میں تبدیلی کی ہے۔ اب آئی سی آئی سی آئی صارف کسی دیگر بینک کے اے ٹی ایم سے اگر مہینے میں ۳؍ بار سے زیادہ پیسے نکالتے ہیں تو ہر اضافی فائنانشیل ٹرانزیکشن پر۲۳؍ روپے اور نان -فائنانشیل پر۵۰ء۸؍ روپے کا چارج لگے گا۔ اس سے اے ٹی ایم کا استعمال مہنگا ہوگا۔ 
پین کارڈ سےمتعلق نیا ضابطہ
 اب نیا پین کارڈ بنوانے کے لئے آدھار کارڈ دینا لازمی کر دیا گیا ہے۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے پین اور آدھار دونوں ہیں تو انہیں لنک کرنا بھی ضروری ہے۔ اس کے لئے۳۱؍ دسمبر۲۰۲۵ء تک کا وقت دیا گیا ہے۔ وقت پر لنک نہ کرانے پر جرمانہ یا پین کارڈ اَن ویلڈ ہو سکتا ہے۔ 
 ایچ ڈی ایف سی بینک نے کریڈٹ کارڈ یوزرس کے لئے کچھ نئے چارج نافذ کئے ہیں۔ اب اگر آپ ڈریم۱۱، ایم پی ایل یا رمی کلچر جیسے گیمنگ ایپس پر مہینے میں ۱۰؍ ہزار روپے سے زیادہ خرچ کرتے ہیں، تو ایک فیصد اضافی چارج دینا پڑے گا۔ یہی چارج پے ٹی ایم، موبی کوئک اور فری چارج جیسے والیٹس میں بھی ۱۰؍ ہزارروپے سے زیادہ لوڈ کرنے پر بھی لگے گا۔ اس کے علاوہ اگر یوٹی لیٹی بل (بجلی، پانی، گیس وغیرہ) کا پمنٹ۵۰؍ ہزار روپے سے زیادہ ہوا تو وہاں بھی یہ اضافی چارج لگے گا۔ وہیں فیول پر۱۵؍ ہزار روپے سے زیادہ ماہانہ خرچ ہونے پر بھی کارڈ یوزرس کو ایک فیصد کا چارج دینا ہوگا۔ 
کریڈٹ کارڈ بل پمنٹ کا نیا سسٹم
 آر بی آئی کے نئے ضابطوں کے مطابق اب سبھی کریڈٹ کارڈ بل کا پیمنٹ’ بھارت بل پمنٹ سسٹم‘ (بی بی پی ایس) کے ذریعہ ہی کیا جا سکے گا۔ اس سے فون پے، کریڈ اور بل ڈیسک جیسے پلیٹ فارم متاثر ہوں گے، کیونکہ بی بی پی ایس پر فی الحال صرف۸؍بینکوں نے یہ سہولت شروع کی ہے۔ 
ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں طے ہوں گی
 ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں طے ہوتی ہیں۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی یکم جولائی کو گھریلو اور کمرشیل سلنڈروں کی قیمتیں طے ہوں گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK