Inquilab Logo Happiest Places to Work

مظفر علی نے سنجے لیلا بھنسالی کی ’’ہیرا منڈی‘‘ کو بہترین سیریز قرار دیا

Updated: June 27, 2025, 7:01 PM IST | Mumbai

’’امراؤ جان‘‘ کے خالق مظفر علی نے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ کو ’’امراؤ جان‘‘ سے متاثر ہوکر بنانے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ منفرد اور بہترین سیریز ہے۔

Muzaffar Ali, creator of Rekha`s film `Umrao Jaan`. Photo: INN
ریکھا کی فلم ’’امراؤ جان‘‘ کے خالق مظفر علی۔ تصویر: آئی این این

مظفر علی کی فلم ’’امراؤ جان‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروںمیں ری ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں لکھنؤ کی ایک طوائف اور ایک شاعر کی کہانی بیان کی گئی ہے جو شہرت حاصل کرتی ہیں۔ متعدد صارفین نے قیاس آرائی کی تھی کہ سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نیٹ فلکس سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ بنانے کیلئے امراؤ جان سے ترغیب حاصل کی تھی۔ تاہم، ٹائمز ناؤ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں مظفر علی نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ مجھے بہترین لگی۔‘‘ مظفر علی نے کہا کہ ’’ہیرا منڈی‘‘ اور ’’امراؤ جان‘‘ کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے ’’ہیرا منڈی‘‘ کو غیر معمولی اور خصوصی کوشش قرار دیا۔ دوسری جانب انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے اپنے کام میں مختلف انفرادیت ہے۔ مظفر علی نے کہا کہ ’’میں نے ’’ہیرا منڈی‘‘ کا ایک ایپی سوڈ دیکھا ہے۔ یہ مختلف اور بہترین ہے۔ ’’ہیرا منڈی‘‘ کی اپنی انفرادیت ہے اور میری فلم مختلف ہے۔ ان کامقابلہ کرنا سخت مشکل ہے۔ اس میں بھی کافی کوشش کی گئی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میڈوک کے ہارر کامیڈی ورلڈ میں رنویر سنگھ بھی شامل

مظفر علی نے سنجے لیلا بھنسالی کی سیریز پر کمینٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیرا منڈی ‘‘ عمدہ اور بہترین سیریز ہے۔ ’’ہیرا منڈی‘‘ کا مواد بہترین اور شاندار ہے۔ میں یہ نہیں کر سکتا تھا۔ میں اسے مختلف طریقے سے کرتا۔‘‘ یاد رہے کہ گزشتہ سال ’’ہیرا منڈی‘‘ ریلیز ہوئی تھی۔ رچا چڈھا نے کہا تھا کہ انہوں نے سیریز کے رقص کے ایک منظر کیلئے ’’امراؤ جان‘‘ کے نغمے ’’یہ کیا جگہ ہے‘‘ سے ترغیب حاصل کی تھی۔ رچا چڈھا نے کہا تھا کہ ’’ریکھا جی جیسی باوقار شخصیت سے محبت اور تعریف حاصل کرنا میرے لئے ایک ایسا لمحہ ہے جسے میں ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ میں اس سے زیادہ تعریف کی خواہشمند نہیں ہوسکتی، میرا دل بھر گیا ہے۔ ریکھا جی میری تحریک ہیں، وہ میری ہیرو ہیں اور وہ آئیکون کی بہترین مثال ہیں۔‘‘ اس درمیان بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جیسے تبو، ہیما مالنی، عالیہ بھٹ، اور دیگر نے گزشتہ رات ریکھا کی فلم ’’امراؤ جان‘‘ کی خصوصی اسکریننگ میں شرکت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK