Inquilab Logo Happiest Places to Work

میڈوک کے ہارر کامیڈی ورلڈ میں رنویر سنگھ بھی شامل

Updated: June 27, 2025, 5:23 PM IST | Mumbai

رنویر سنگھ اور مانوشی چھلر بھی میڈوک فلمزکے ہارر کامیڈی ورلڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

Ranveer Singh. Photo: INN
رنویر سنگھ۔ تصویر: آئی این این

میڈوک فلمزنےہارر کامیڈی یونیورس بنایا تھا جس کے ذریعے ’’استری‘‘، ’’بھیڑیا‘‘ اور دیگر فلمیں ریلیز کی گئی تھیں۔ ان فلموں نےباکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قیاس آرائیوں کے مطابق میڈوک فلمز اپنی اگلی فلموں میں دو نئے چہرے متعارف کرائے گا جن میں سپر اسٹار رنویر سنگھ اور مانوشی چھلرشامل ہیں۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق ’’رنویر سنگھ کی کافی عرصےسے دنیش وجن کے ساتھ گفتگو جاری ہے۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے میڈوک کے دفتر میں رنویر سنگھ سے ملاقات بھی کی تھی۔ فلمساز نئی فلم کیلئے نیا چہرہ چاہتے ہیں۔ پیپر ورک بھی جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’پنچایت‘‘ کا سیزن ۵؍ اگلے سال ریلیز کیا جائے گا: ساویکا

ذرائع کے مطابق ’’اوینجرز کے اسٹائل کی فلم بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔وہ فلم کی تاریخ کے تعلق سے بات کریں گے کیونکہ رنویر سنگھ نے اب تک آدتیہ دھار کی فلم کی شوٹنگ مکمل نہیں کی ہے۔ انہیں ’’ڈان ۳‘‘ کیلئے بھی تاریخیں دی گئی ہیں۔ ۲۰۲۶ء کے اواخر میں اس پروجیکٹ پر کام کیا جائے گا۔‘‘ علاوہ ازیں رنویر سنگھ اپنی سالگرہ کے تحفےکا بھی انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق ان کی اگلی اسپائی ڈراما فلم ’’دھرندر ‘‘کا ٹیزر ۶؍ جولائی ۲۰۲۵ءکو ریلیز کیا جائے گا جس کی ہدایتکاری آدتیہ دھار نے انجام دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ کو اینگری ینگ مین کا لک دیا گیا ہے۔ تاہم، سرکاری تصدیق اب بھی باقی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ’’بروکلین نائن نائن‘‘ کے ہندوستانی آڈپشن میں کنال کھیمو نظر آئیں گے

آدتیہ دھار کی فلم ’’دھرندر‘‘کا فرسٹ لک جولائی میں ریلیز کیا جائے گا۔ پنک ویلا نے رپورٹ کیا تھا کہ فلمساز ٹیزر کے ذریعے رنویر سنگھ کو تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ ‘‘ انٹرٹینمنٹ پورٹل کے مطابق ’’ آدتیہ دھار کی فلم ’’دھرندر‘ ‘کا ٹیزر لانچ کیا جانے والا ہے۔ یہ رنویر سنگھ کی سالگرہ پر ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ فلم کا پہلا ٹیزر ہوگا۔یہ فلمسازوں اور مداحوں کی طرف سے رنویر سنگھ کیلئے سالگرہ کا بہترین تحفہ ہوگا۔‘‘ ’’دھرندر‘‘ میں رنویر سنگھ کے علاوہ سنجے دت، یمی گوتم، آر مادھون اور ارجن رامپال بھی نظر آئیں گے۔ علاوہ ازیں ’’دھرندر‘‘کے بعد رنویر سنگھ اپنی اگلی فلم ’’ڈان ۳‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK