کرکٹرس نے۲۰۲۵ء میں رئیل اسٹیٹ میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی!۴؍اسٹارس نے۶۵؍ کروڑ تک کی جائیداد خریدی, ان سبھی نے ممبئی اور دہلی-این سی آر کے پوش علاقوں میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔
EPAPER
Updated: June 29, 2025, 8:00 PM IST | Mumbai
کرکٹرس نے۲۰۲۵ء میں رئیل اسٹیٹ میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی!۴؍اسٹارس نے۶۵؍ کروڑ تک کی جائیداد خریدی, ان سبھی نے ممبئی اور دہلی-این سی آر کے پوش علاقوں میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔
۲۰۲۵ء میں کئی بڑے ہندوستانی کرکٹرس نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں خریدی ہیں۔ چاہے وہ کے ایل راہل ہوں، یا شکھر دھون، سوریہ کمار یادو یا ظہیر خان۔ ان سبھی نے ممبئی اور دہلی-این سی آر کے پوش علاقوں میں بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی ہے۔ ان سودوں کے بارے میں معلومات آئی جی آر (انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن) اور رئیل اسٹیٹ پلیٹ فارمز نے عوامی دستاویزات کے ذریعے دی ہیں۔
کے ایل راہل اور سنیل شیٹی نے مل کر زمین خریدی
ٹیم انڈیا کے بلے باز کے ایل راہل اور ان کے سسر اور اداکار سنیل شیٹی نے تھانے ویسٹ کےاووالے علاقے میں۹ء۸۵؍ کروڑ روپے کی۷؍ ایکڑ زمین خریدی ہے۔ یہ زمین۳۰؍ ایکڑ کی بڑی زمین کا حصہ ہے اور اس کا رجسٹریشن مارچ ۲۰۲۵ء میں ہوا تھا۔ اس سودے پر۶۸ء۹۶؍ لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور ۳۰؍ ہزار روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ اووالے تھانے میں گھوڑبندر روڈ کے قریب واقع ہے اور مشرقی – مغربی ایکسپریس ہائی وے سے جڑا ہوا ہے، جو اسے ممبئی اور تھانے کے کاروباری مراکزتک آسانی سے قابل رسائی بناتا ہے۔ اس سے قبل جولائی۲۰۲۴ء میں راہل اور ان کی اہلیہ عطیہ شیٹی نے بھی پالی ہل، باندرہ میں۲۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا تھا۔
شکھر دھون کا لگژری فلیٹ جس کی مالیت۶۵؍ کروڑ ہے
ٹیم انڈیا کے سابق اوپنر شکھر دھون نے گروگرام میںڈی ایل ایف دی ڈہلیاس پروجیکٹ میں لگژری ۶۵ء۶؍ کروڑ روپے میں ایک پرتعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔ اسے فروری۲۰۲۵ء میں رجسٹر کیا گیا تھا اور اس پر ۳ء۲۸؍ کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی تھی۔ فلیٹس کا سائز۵۷۵۰؍ سے۶۰۴۰؍ مربع فٹ کے درمیان ہے، بشمول۵؍ پارکنگ سلاٹ۔ ڈی ایل ایف کا یہ پروجیکٹ ملک کے سب سے مہنگے پروجیکٹس میں سے ایک بن گیا ہے، جہاں کچھ پینٹ ہاؤسیز۱۵۰؍ کروڑ روپے تک فروخت کئے گئے ہیں۔
ظہیر خان کی فیملی کے فلیٹ کی مالیت۱۱؍ کروڑ ہے
ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے اپنی اہلیہ ساگریکا گھاٹگے اور ان کے بھائی شیوجیت گھاٹگے کے ساتھ مل کر ممبئی کے لوور پریل علاقے میں انڈیا بلز اسکائی پروجیکٹ میں۱۱؍ کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا ہے۔ معاہدہ فروری۲۰۲۵ء میں رجسٹرڈ ہوا تھا۔ فلیٹ کا کارپیٹ ایریا۲۱۵۸؍ مربع فٹ ہے اور اس میں۳؍ کار پارکنگ سلاٹ ہیں۔ اس پر۶۶؍ لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور۳۰؍ہزار روپے رجسٹریشن فیس ادا کی گئی۔ لوور پریل ممبئی کا ایک پریمیم رہائشی علاقہ ہے، جہاں بہت سی مشہور شخصیات پہلے ہی مقیم ہیں۔
سوریہ کمار یادو کی ۲۱؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری
ٹیم انڈیا کے ٹی ۲۰؍اسٹار سوریہ کمار یادو اور ان کی اہلیہ دیویشا یادو نے ممبئی کے دیونار علاقے میں گودریج اسکائی ٹیرس پروجیکٹ میں دو اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔ یہ سودا مارچ۲۰۲۵ء میں رجسٹر ہوا تھا اور اس کی کل قیمت۲۱ء۱؍ کروڑ روپے تھی۔ اس میں انہوں نے کار پارکنگ کے ۶؍ سلاٹ بھی لئے ہیں۔ ان اپارٹمنٹس کا کل کارپیٹ ایریا تقریباً۴۲۲۳؍ مربع فٹ ہے۔ اس معاہدے پر۱ء۲۶؍ کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی اور ۳۰؍ہزار روپے کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی ہے۔ دیونار ممبئی کا ایک مشرقی مضافاتی علاقہ ہے جو ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے اور مونوریل سے اچھی طرح جڑا ہوا ہے۔