Inquilab Logo

کروشیا کی کرنسی اب ’یورو‘ ہوگی، یورپ کے ’پاسپورٹ فری ژون‘ میں شامل

Updated: January 03, 2023, 11:07 AM IST | Washington

پاسپورٹ فری ژون میں شامل ہونے والا ۲۷؍ واں جبکہ ’یوروژون ‘ میں شامل ہونے والا ۲۰؍ واں ملک ہوگا، سیاحت کے فروغ کی امید

Croatia hopes that inflation can now be brought under control there
کروشیا کو امید ہے کہ اب وہاں مہنگائی پر قابو پایا جا سکے گا

— یورپی ملک کروشیا نے اتوار کے روز یورو کو اپنی کرنسی  کے طور پر اپنانے کا اعلان کیا ہے۔ساتھ ہی اس نے یورپ کے پاسپورٹ فری ژون میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ خطہ بلقان میں واقع ملک اپنی کرنسی `’کونا‘ `کو خیرباد کہہ دیا ہے اور   یورو ژون کی ۲۰؍ ویں ریاست کے طور پر اتحاد میں شامل ہو گیا۔
 یہ پاسپورٹ فری ژون کی ۲۷؍ ویں ریاست ہے اور اس طرح یہ ژون دنیا کا سب سے بڑا ویزا فری خطہ بن چکا ہے جہاں ۴۰؍ کروڑ سے زائد افراد  ان رکن ممالک میں آزادی سے گھوم سکتے ہیں۔اطلاع  کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یورو کرنسی کو اپنانے سے کروشیا روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے عالمی طور پر پھیلی مہنگائی کے اثرات سے بچ سکتا ہے۔البتہ کروشیا میں اس تعلق سے  ابھی بھی متضاد رائے پائی جاتی ہے۔ملک کی دائیں بازو کی پارٹیوں کا موقف ہے کہ یوروژون میں جانے سے صرف جرمنی اور فرانس جیسی بڑی معیشتوںکو فائدہ ہوتا ہے۔بعض کا خیال ہے کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
 ٹراویل ایجنسی کے مالک مارکو پاویک کے مطابق `کروشیا ایک ایلیٹ کلب میں داخل ہوا ہےجو کہ سیاحت کیلئے  بہت اہم ہوگا۔کروشیا میں پہلے سے ہی یورو کا استعمال عام ہے اور ملک میں بڑے اثاثوں کا تخمینہ یورو میں ہی لگایا جاتا ہے۔ ملک کے بینکوں کے ۸۰؍ فی صد ڈپازٹ یورو میں کئے جاتے ہیں۔ نیزکروشیاکےبڑے تجارتی شراکت داربھی یوروژون میں ہی ہیں۔کروشین نیشنل بینک کیلئے کام کرنے والی اینا سابق نے  بتایا کہ یورو کے آنے سے معیشت میں استحکام اور تحفظ پیدا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پولینڈ اور ہنگری جیسے ممالک جہاں یورو کرنسی نہیں ہے، وہاں مہنگائی کے اثرات زیادہ ہیں۔کرویشیا کی جی ڈی پی کا ۲۰؍ فی صد سیاحت پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK