بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 6:06 PM IST | New Delhi
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ۲۷ء۱؍ فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت۲۹ء۱۰۷؍ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی ۷ء۱؍ فیصد گر کر ۷۱ء۹۳؍ ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ۱۲۰؍ ڈالر فی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی تھیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس حالیہ کمی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہے۔
جہاں امریکی صدر نے اسرائیل کو تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا ہے، جس کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ کم ہوا اور مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں ۳۵؍ فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً ڈبل ہو چکی ہے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نےاپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ کیا، تحمل کا مظاہرہ کشیدگی میں کمی کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ۶؍ وکٹ سے شکست دی
یو اے ای کا امریکہ میں ۴ء۱؍ کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں ۴ء۱؍ کھرب ڈالر سرمایہ کاری کے وعدے پر قائم رہنے کا اعلان کر دیا۔ امریکہ میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے اماراتی امریکی بزنس کونسل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ امریکہ کے ساتھ شراکت داری اور سرمایہ کاری جاری رہے گی۔ اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے لکھا کہ جنگ کی تباہی سے بچنے کیلئے میزائل اور دفاعی نظام پہلے ہی حاصل کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا:فلسطین کے خلاف ’امتیازی سلوک‘ پر اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے توانائی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مزید معاہدے کریں گے، متحدہ عرب امارات میں امریکی کمپنیاں دیگر سرگرم ہیں، یو اے ای کے پاس دو کھرب ڈالرز کے ذخائر ہیں۔ اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ اماراتی ہر چیلنج کو ترقی میں بدلنے کا ہنر جانتے ہیں۔