Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کا طریقہ کار کیوبا میں خون خرابے کا سبب ہوسکتا ہے: کیوبا کے وزیر خارجہ

Updated: May 08, 2026, 10:27 PM IST | Havana

کیوباکے اعلیٰ سفارتکار نے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ نے’’ خطرناک راستہ‘‘ اختیار کیا جو کیوبا میں ’’ خون خرابے‘‘ کا باعث بن سکتا ہے، وزیر خارجہ برونو روڈریگز نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک پر فوجی حملہ کیا گیا تو کیوبا آخری حد تک اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کرے گا۔

Cuban Foreign Minister Bruno Rodriguez. Photo X
کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگز۔ تصویر: ایکس

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اے بی سی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگز نے کہا کہ امریکہ نےخطرناک راستہ اختیار کیا ہے، جس کے نتیجے میںکیوبا میں قتل عام ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔بعد ازاں روڈریگز نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کوانتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے کہا کہ اگر فوجی حملہ ہوا تو کیوبا آخری حد تک اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے ایک ایسا راستہ چُنا ہے جو انسانی تباہی، نسل کشی، کیوبا اور امریکی نوجوانوں کی جانوں کے نقصان اور کیوبا میں خونریزی کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ: آبنائے ہرمز میں امریکی جنگی جہازوں اور ایرانی فورسیزکے درمیان فائرنگ

واضح رہے کہ ٹرمپ نے فلوریڈا میں کہا تھا کہ ایران میں آپریشن کے بعد کیوبا کی باری ہے اور امریکہ `کیوبا کو فوری طور پر اپنے قبضے میں لے لے گا۔مزید برآں روڈریگز نے واضح کیا کہ کیوبا امریکہ کے لیے کوئی خطرہ نہیں، اور مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا دوطرفہ معاملات پر بات کرنے کو تیار ہے، لیکن کیوبا کا سیاسی نظام یا داخلی امور مذاکرات  کی فہرست میں شامل  نہیں ہے۔علاوہ ازیں کیوبا نے امریکہ کی جانب سے عائد نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنی اقتصادی ناکہ بندی کوانتہائی سطح تک لے گیا ہے۔تاہم کیوبا نے یکم مئی کےامریکی  ایگزیکٹو آرڈر کو بھی مسترد کر دیا جس میں کیوبا کے خلاف اقتصادی، مالی اور تجارتی پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔ذہن نشین رہے کہ کیوبا کو۳۰؍ جنوری کو امریکی تیل کی پابندی کے بعد ایندھن کے بحران اور  وسیع پیمانے پر بجلی کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK