• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شمال مشرقی ہندوستان میں موٹے اناج کی کاشت کو فروغ مل رہا ہے: مودی

Updated: October 25, 2026, 5:07 PM IST | New Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ (ملیٹس) کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔ مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔

Millets.Photo:INN
ملیٹس۔ تصویر:آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ (ملیٹس) کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔ مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں روایتی موٹے اناج یعنی شری انّ کی کاشت کو دوبارہ فروغ مل رہا ہے۔ نوجوان روایتی فصلوں کو نئی مصنوعات اور بازار کے مواقع سے جوڑ رہے ہیں، جس سے کسانوں کی آمدنی بڑھنے کے ساتھ دیہی علاقوں میں خوش حالی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’رامائن‘‘ کا پہلا جائزہ ، امریکی صحافی نے ’’آر آر آر‘‘ کو بہتر فلم قرار دیا

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اپیل پر ۲۰۲۳ء کو بین الاقوامی ملیٹس سال  کے طور پر منایا گیا تھا، جسے دنیا بھر میں مثبت ردعمل ملا۔ اس پہل سے لوگوں کو شری انّ کی غذائی اہمیت اور ہندوستانی ثقافت سے اس کے گہرے تعلق کو سمجھنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان میں بھی ملیٹس کی کاشت کی ایک بھرپور روایت رہی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اس سے دور ہونے لگے تھے۔ اب مختلف مقامی کوششوں کی وجہ سے اس روایتی فصل کی کاشت اور اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مانگ دوبارہ بڑھ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے میگھالیہ کے مغربی جینتیا ہلز ضلع کے کھنڈولی گاؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کئی نسلوں سے ملیٹس مقامی کھان پان کا اہم حصہ رہے ہیں۔ تاہم، کچھ عرصہ پہلے اس کی کاشت کرنے والے کسانوں کی تعداد کم ہونے لگی تھی۔ ایسے میں گاؤں کی ۲؍ سہیلیوں نے ملیٹس سے نئی مصنوعات تیار کرنے کی پہل کی۔ انہوں نے ملیٹس سے بسکٹ، کیک، مفن اور شیر خوار بچوں کے لیے غذائی مصنوعات تیار کیں۔ ان مصنوعات کے ذریعے ملیٹس کی قدر میں اضافہ ہوا، جس سے فروخت اور مانگ بڑھ گئی۔ اس کا مثبت اثر یہ ہوا کہ مقامی کسانوں نے بھی دوبارہ ملیٹس کی کاشت شروع کردی۔

یہ بھی پڑھئے:نیوزی لینڈ نے ہنری کو باقی ٹی ۲۰؍ میچوں سے باہر کیا

مودی نے میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے سادول پاڑا گاؤں میں کی جانے والی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسان چیکجنگ سنگما نے ملیٹس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے جدید طریقوں سے اس کی کاشت شروع کی۔ اس سے ان کی آمدنی میں اضافہ ہوا اور گاؤں کے دوسرے لوگوں میں بھی اس روایتی فصل کے تئیں بیداری بڑھی۔
وزیر اعظم نے ناگالینڈ کے کوہیما ضلع کے کیجوما گاؤں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک ملیٹس کی کاشت بند رہی تھی۔ اس کی وجہ سے گاؤں کی ایک پوری نسل اس روایتی فصل سے واقف نہیں رہی، حالانکہ پہلے ان کے آباؤ اجداد اس کی کاشت کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ۲۰۲۴ء میں گاؤں والوں نے دوبارہ ملیٹس کی کاشت شروع کی اور ۲۰۲۵ء میں گاؤں میں پہلی بار ملیٹس کا تہوار منعقد کیا گیا۔ اب یہاں بھی ملیٹس سے تیار ہونے والی غذائی مصنوعات کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ کے ان گاؤں کے تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ روایتی فصلوں کو نئی مصنوعات، جدید کاشت کاری اور بازار کی مانگ سے جوڑ کر دیہی معیشت کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی وراثت کو محفوظ رکھتے ہوئے نئے مواقع پیدا کررہے ہیں اور گاؤں خوش حالی کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK