Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اب سے بچے بال بھارتی کی کتابیں دیکھ کر ہی کھانا کھائیں گے، اس طرح کی کتابیں تیار کرنی چاہئیں‘‘

Updated: August 25, 2025, 1:10 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بال بھارتی کے زیر اہتمام منعقدہ `ٹیکسٹ بک پروڈکشن بیداری ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں وزیرتعلیم دادابھُسے کااظہار خیال۔

Education Minister Dadaji Bhuse. Photo: INN
وزیرتعلیم دادابھُسے۔ تصویر: آئی این این

 مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیکسٹ بک پروڈکشن اینڈ کریکولم ریسرچ بورڈ یعنی بال بھارتی کے زیراہتمام جمعہ کو `نیشنل ایجوکیشن پالیسی ۲۰۲۰ء کے تحت ٹیکسٹ بک پروڈکشن بیداری ورکشاپ کا افتتاح کیا گیا۔ 
 اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم دادابھُسے نےکہاکہ ’’ہمارےطلبہ کو مسابقتی دور میں زندہ رہنے کافن سیکھنا چاہئے۔ ہم نے `آسان سے مشکل تک کے مطالعہ کے فارمولے کو اپنایا ہے اور اسکولوں میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تعلیم کی بنیاد کیسے رکھی جائے، ہمیں بال بھارتی کی نئی کتابیں تیار کرتے وقت اس کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ اسی طرح آج کل کے بچے موبائل فون پر کارٹون دیکھے بغیر کھانا نہیں کھاتے لیکن اگر موبائل فون نہیں ہے تو اب سے بچے بال بھارتی کی کتابیں دیکھ کر ہی کھانا کھائیں گے، اس طرح کی کتابیں تیار کرنی چاہئیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’موبائل فون، ٹیلی ویژن سیٹ اور دیگر ای میڈیا کے درمیان رابطہ منقطع ہےلیکن مصنوعی ذہانت کے چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہماری مٹی اور ثقافت سے تعلق نہ ٹوٹے۔ بال بھارتی کے ذریعے تیار کردہ نصاب سے پڑھائی کرنےوالے طلبہ کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے، زندگی میں کامیابی سے آگے بڑھنے اور ملک کے اچھے شہری بننے کے قابل ہونا چاہئے۔ اسی طرح اسے عظیم سماجی مصلح اور انقلابی ہندوستانی ثقافت، آئین اور مقامی علوم پر بھی پوری توجہ دینی چاہئے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی تاریخ کو شامل کیا جا رہا ہےلیکن شیواجی مہاراج کی طرف سے لڑی جانے والی جنگوں کے ساتھ ان کی حکمرانی، خواتین کا احترام، کسانوں کے مفادات، سمندر میں بنائے گئے قلعوں وغیرہ کو بھی جگہ دی جانی چاہئے ساتھ ہی تمام میڈیم کے اسکولوں میں مراٹھی کو لازمی مضمون بنانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ ‘‘
 اس موقع پر ریاستی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری رنجیت سنگھ دیول، ایجوکیشن کمشنر سچندرا پرتاپ سنگھ، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن شرد گوساوی، ڈائریکٹر ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم ڈاکٹر مہیش پالکر، ڈائریکٹر پلاننگ ڈپارٹمنٹ کرشن کمار پاٹل، ڈائریکٹر بال بھارتی انورادھا اوک اور ریاستی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کی ڈائریکٹر راہل ریکھاور موجودتھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK