پریا درشن نے کہا کہ وہ اپنی ۱۰۰؍ ویں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے- انہوں نے کہا کہ اب وہ تھک گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 4:15 PM IST | Mumbai
پریا درشن نے کہا کہ وہ اپنی ۱۰۰؍ ویں فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے- انہوں نے کہا کہ اب وہ تھک گئے ہیں۔
فلمساز پریا درشن نے اپنے سبکدوشی کا اشارہ دیا ہے۔فی الحال پریا درشن اپنی بڑے بجٹ والی فلم ’’حیوان‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنی ۱۰۰؍ وین فلم مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ انہوں نے یہ تصدیق بھی کی کہ ’’ملیالم سپر اسٹار موہن لال ’’حیوان‘‘میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجیو کپور نے اپنے ۱۰؍ سالہ فلمی کریئر میں۱۳؍فلمیں کیں
’’حیوان‘‘
’’حیوان‘‘ میں سیف علی خان اور اکشے کمار کلیدی کردار نبھائیں گے۔ علاوہ ازیں شرہ پلگاؤنگر اور سیامی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کو پریا درشن کی ۲۰۱۶ء کی فلم ’’اپم‘‘ سے متاثر ہو کر بنایا جارہا ہے۔اس فلم کو کے وی این پروڈکشنس اور تھیسپین فلمز پروڈیوس کریں گے اور اسے بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا۔ اون منورما کے ساتھ اپنی گفتگو میں پریا درشن نے بتایا کہ انہوں نے ’’حیوان‘‘ میں سرپرائز رول ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہدایتکاری میں بننے والی اگلی فلم میں مشہور ملیالم اداکار کو کاسٹ کیا جائے گا اور اس مرتبہ انہیں مرکزی کردار کیلئے کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ہندوستانی سنیما فیملی ڈراموں کی طرف لوٹ رہا ہے:اکشے اوبیرائے
انہوں نے اشارہ دیا کہ ان کے بڑے پروجیکٹ پر کام اگلے سال شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے سیکوئل کے تعلق سے کہا کہ وہ کبھی کبھار ہی اپنے پرانی فلموں پر کام کرتے ہیں۔ تاہم، انہوں نے’’ہیرا پھیری‘‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پروڈیوسرز کی خواہش پر’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کی ہدایتکاری کریں گے۔ انہوں نے ’’ہیرا پھیری ۳‘‘ کے متعلق کہا کہ ’’میں عام طور پر سیکوئل بناکر اپنی حقیقی فلموں کو خراب نہیں کرتا، یہ میرے کام کرنے کا طریقہ نہیں ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’امید ہے کہ یہ فلمیں مکمل کرنے کے بعد میں سبکدوش ہوجاؤں گا۔ میں اب تھک چکا ہوں۔‘‘یاد رہے کہ پریا درشن اور موہن لال نے ایک ساتھ فلم ’’تھرن اتم‘‘ میں کام کیا تھا جہاں انہوں نے ویلن اور سابق معاون ہدایتکار وی کا کردار نبھایا تھا۔ اس فلم کو ۲۰۰۵ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔