۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پرجوش نوجوان لرنر ٹِیئن کو شکست دے کر مقابلے کے دوسرے دور میں جگہ بنالی ہے۔
EPAPER
Updated: August 25, 2025, 3:55 PM IST | New York
۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پرجوش نوجوان لرنر ٹِیئن کو شکست دے کر مقابلے کے دوسرے دور میں جگہ بنالی ہے۔
۲۴؍ بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں پرجوش نوجوان لرنر ٹِیئن کو شکست دے کر مقابلے کے دوسرے دور میں جگہ بنالی ہے۔ آرتھر ایش اسٹیڈیم میں اتوار کی رات کھیلے جانےو الے مردوں کے سنگلز میچ میں ۷؍ویں سیڈ یافتہ جوکووچ نے۱۹؍ سالہ امریکی کھلاڑی کو۲؍ گھنٹے۲۵؍ منٹ میں۱۔۶، ۶۔۷، ۲۔۶؍سے شکست دے دی۔
ومبلڈن کے بعد پہلی بار کھیلنے والے۳۸؍ سالہ سربیائی کھلاڑی نے شاندار آغاز کیا اور محض۲۴؍ منٹ کے ابتدائی سیٹ میں صرف ایک گیم گنوادیا۔ تاہم، نائٹ سیشن میں آغاز کرنے والے ٹِین نے زبردست بیس لائن کھیل اور گھریلو شائقین کی حمایت سے جوکووچ کو سخت ٹکر دی اور دوسرے سیٹ میں ایک سیٹ پوائنٹ بھی حاصل کیا۔
Poor kid just wanted Novak`s attention 😅 pic.twitter.com/5BPaqgf1Ej
— US Open Tennis (@usopen) August 24, 2025
میچ کے بعد جوکووچ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دوسرے سیٹ میں تحمل برقرار رکھنا اور ٹائی بریکر میں کامیابی حاصل کرنا میرے لیے نہایت اہم تھا۔ اس کے بعد مجھے بہتر محسوس ہوا۔ میں جانتا ہوں کہ میں ہمیشہ اور بہتر کر سکتا ہوں، لیکن اس سال کی مہم کا آغاز کرنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئیے:۲؍گول سے پچھڑنے کے باوجود بارسلونا نے لیوانتے کیخلاف کامیابی حاصل کرلی
بونزی نے بڑا اپ سیٹ کیا
فرانس کے بینجمن بونزی نے یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے۲۰۲۱ء کے چمپئن ڈینیل میدویدیف کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔لوئی آرمسٹرونگ اسٹیڈیم میں اتوار کی دیر رات کھیلے گئے مقابلے میں فرانسیسی کھلاڑی بونزی نے ۵؍ سیٹوں تک جاری رہنے والے میچ میں روسی اسٹار میدویدیف کو۳۔۶، ۵۔۷، ۷۔۶،۶۔۰، ۴۔۶؍ سے ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ فرانسیسی کھلاڑی بونزی نے کچھ ہفتے پہلے ومبلڈن میں بھی میدویدیف کو ہرایا تھا۔ انہوں نے ایک بار پھر روسی کھلاڑی کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دے کر گرینڈ سلیم سے باہر کر دیا۔بونزی نے ۵؍ سیٹوں کی میراتھن جیت کے بعد کہا، ’’میں نے ایسا پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا۔ یہ منظر شاندار تھا، —تیسرے سیٹ میں میچ پوائنٹ، چوتھے سیٹ میں تھکن، پھر پانچویں سیٹ میں پوری طاقت۔ میرے لیے، یہ اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔‘‘
Benjamin Bonzi saves five break points in the fifth set and gets the crucial hold! pic.twitter.com/KJxx5jtbRj
— US Open Tennis (@usopen) August 25, 2025
پاؤلینی یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں
ساتویں سیڈیافتہ اٹلی کی جیسمن پاؤلینی نے آسٹریلیائی کوالیفائر ڈیسٹنی آئیوا کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔ لوئی آرمسٹرونگ اسٹیڈیم میں اتوار کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں گزشتہ ہفتے سنسناٹی اوپن کی رنر اپ رہنے والی پاؤلینی نے ڈیسٹنی آئیوا کو ایک گھنٹہ ۲۸؍ منٹ میں ۲۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرا دیا۔ پاؤلینی شروع میں گھبرائی ہوئی نظرآئیں اور۱۶۸؍ویں رینکنگ والی آئیوا کے خلاف اپنا پہلا سروس گیم گنوا دیا۔۲۵؍ سالہ آسٹریلیائی کھلاڑی نے دباؤ میں اپنے طاقتور فورہینڈ اور پراعتماد ایس کے ساتھ کچھ دیر کے لیے امید افزا کارکردگی پیش کی لیکن بیس لائن پر ان کے کھیل میں تسلسل کی کمی نے پاؤلینی کو فوراً واپسی کا موقع دیا۔ کھیل میں ٹک جانے کے بعد۲۹؍ سالہ اطالوی کھلاڑی نے اپنی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا اور پہلا سیٹ اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے سروس بریک کے دوران کئی غلطیاں کیں۔ آئیوا نے اپنے طاقتور گراؤنڈ اسٹروک کی بدولت مقابلہ ٹائی بریکر تک پہنچایا تاہم، پاؤلینی کا ضبط فیصلہ کن ثابت ہوا ۔