Inquilab Logo Happiest Places to Work

دادرا کے رکن پارلیمان موہن دیلکر کی ممبئی میں خود کشی

Updated: February 23, 2021, 11:39 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

مرین ڈرائیو کے ہوٹل میں مردہ حالت میں ملے، گجراتی زبان میں خود کشی نوٹ برآمد

Mohanbhai Sanjibhai Delkar. Picture:INN
موہن دیلکر ۔تصویر :آئی این این

 دادرا ، نگر حویلی سے  ۷؍ بار کے رکن پارلیمان   موہن دیلکر پیر کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ ان کی موت کی خبر نے سیاسی حلقوں  میں حیرت اور افسردگی کی لہرپیدا کردی ہے۔  موہن دیلکر جو آزاد رکن پارلیمان تھے،      نے مرین ڈرائیو کے ایک ہوٹل کے کمرے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ اس کی وجہ اب تک واضح نہیں ہوسکی ہے البتہ پولیس کو  ان کے کمرےسے گجراتی میں تحریر کیا ہوا خود کشی  نوٹ  ملا ہے ۔   ممبئی پولیس کے ترجمان  اور ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی ) سی چیتنیا نے بتایاکہ ’’ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہوٹل سی گرین کے پانچویں منزلہ پر واقع کمرے میں لیڈر نے پھانسی کا پھندہ لگاکر خود کشی کی ہےلیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی۔ سوسائیڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے لیکن خود کشی کی وجہ ابھی ظاہر نہیں کی جاسکتی۔‘‘  پولیس نے حادثاتی موت کاکیس درج کیا ہے ۔ موہن دیلکر نے گزشتہ رات ڈرائیور اور باڈی گارڈ کے ساتھ ہوٹل میں کمرے کرائے پر لئے تھے۔ صبح ساڑھے ۱۱؍بجے جب کئی بار دستک دینے کے بعد بھی  ایم پی موہن دیلکر  نے کمرہ نہیں کھولا تو ڈرائیور نے اس کی اطلاع  اہل خانہ اور ہوٹل اسٹاف کو دی۔ 

mumbai Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK