Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: محکمہ صحت کے ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم،۱۹۷؍ ملازمین شدید مالی بحران کا شکار

Updated: March 19, 2026, 12:55 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے نیشنل اربن ہیلتھ مشن میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں، لیب ٹیکنیشین اور دیگر طبی عملے کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث۱۹۷؍ ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔

Municipal Health Department Employees Protest For Outstanding Salaries.Photo:INN
میونسپل محکمہ صحت کے ملازمین نے بقایا تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج کیا- تصویر:آئی این این
بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے نیشنل اربن ہیلتھ مشن میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں، لیب ٹیکنیشین اور دیگر طبی عملے کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث۱۹۷؍ ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔
 
 
بھیونڈی نظامپور میونسپل کارپوریشن کے تحت چلنے والے نیشنل اربن ہیلتھ مشن میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں، لیب ٹیکنیشین اور دیگر طبی عملے کو گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، جس کے باعث۱۹۷؍ ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اس اسکیم کے تحت بھیونڈی شہر میں  ڈاکٹروں، نرسوں، لیب ٹیکنیشین اور دیگر طبی عملے جن کی مجموعی طور پر۱۹۷؍  اور۳۹۶؍ آشا ورکرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان۱۹۷؍  تمام ملازمین  کے مشاہرے کے لئے  ہر ماہ تقریباً ۷۰؍  لاکھ روپے کے فنڈ کی ضرورت ہوتی ہے، جو ریاستی حکومت ہر ماہ فراہم کرتی ہے۔
 
  
تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے پریشان ملازمین نے  میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر پہنچ کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے بقایا جات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران ملازمین نے بتایا کہ وہ مسلسل اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، مگر گھریلو اخراجات، کرایہ، بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔اس موقع پر ملازمین نے انتظامیہ کے سامنے اپنی شکایات بیان کیں اور کہا کہ اگر جلد از جلد ان کے مسائل حل نہیں کیے گئے تو وہ کام بند کر کے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے، جس سے شہری طبی خدمات بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ محکمہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر سندیپ گاڈیکر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر ماہ سے ریاستی حکومت کی جانب سے گرانٹ موصول نہیں ہوئی ہے، جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے ہی فنڈ دستیاب ہوگا، تمام ملازمین کی بقایا تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK