Inquilab Logo

فائیو جی کی آمد کیساتھ۲۰۲۴ء تک ہندوستان میں ڈیٹا کا استعمال دوگنا ہو جائیگا:نوکیا

Updated: February 17, 2023, 2:52 PM IST | New Delhi

  نوکیا موبائل براڈ بینڈ انڈیکس (ایم بی آئی ٹی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ء تک ہندوستان میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال دوگنا ہو جائے گا اور فائیو جی نیٹ ورک نئے ایکسلریٹر کا کردار ادا کرے گا۔

With the increase in the number of mobile users, the use of the Internet is also increasing
موبائل صارفین کی تعداد بڑھنے کیساتھ انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے

 نوکیا موبائل براڈ بینڈ انڈیکس (ایم بی آئی ٹی) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق۲۰۲۴ء تک ہندوستان میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال دوگنا ہو جائے گا اور فائیو جی  نیٹ ورک نئے ایکسلریٹر کا کردار ادا کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی  ٹیکنالوجی زیادہ سبز معیشت کی بنیاد بنے گی اور اب بغیر  ڈیجیٹل کے گرین  کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک ملک میں کام کی کارکردگی، پیداواری صلاحیت اور صاف ستھرا ترقی کی سمت میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے ہندوستانی صنعت میں ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق، صنعت کاری کا چوتھا انقلاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے زیر کنٹرول مینوفیکچرنگ پر مبنی ہوگا اور فائیو جی اور فورجی  ٹیلی کمیونی کیشن  نیٹ ورکس ہندوستان کو آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) کے میدان میں مینوفیکچرنگ اور سپلائی چین کا عالمی مرکز بننے میں مدد دے سکتے ہیں۔جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے، نوکیا کے سینئر نائب صدر اور کمپنی کے انڈیا مارکیٹ کے سربراہ سنجے ملک نے کہا کہ ملک میں موبائل ڈیٹا کا استعمال پچھلے پانچ سالوں میں۳ء۲؍ گنا سے زیادہ بڑھ کر۱۴؍ ایگزابائٹس فی ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے۔. انہوں نے بتایا کہ نوکیا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل ڈیٹا کا استعمال۲۰۱۸ء  میں۴ء۵؍  ایگزابائٹس فی ماہ سے بڑھ کر۲۰۲۲ء  میں ۱۴ء۴؍   ایگزابائٹس تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اکتوبر میں فائیو جی کے تجارتی آغاز نے بھی موبائل ڈیٹا کی کھپت میں اضافے کا اشارہ دیا ہے کیونکہ کمیونیکیشن سروس فراہم کرنیوالے نئے شعبوں میں تیزی سے فائیو جی  نیٹ ورکس کا آغاز کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی صارف اوسط ڈیٹا کی کھپت ۲۰۱۸ء  سے تیزی سے بڑھ کر ۲۰۲۲ء  میں۱۹ء۵؍  جی بی تک پہنچ گئی ہے۔ ۲۰۲۴ء تک ملک میں کل موبائل ڈیٹا کی کھپت ۴۳ء۷؍ ایگزابائٹس ہونے کا اندازہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK