• Wed, 14 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیصلہ موخر کردیا گیا، دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

Updated: October 14, 2026, 9:56 AM IST | Agency | New Delhi

مرکزی حکومت نے یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ۲؍ دن بعد نافذ ہونے والے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ یعنی  ایم ڈی آر کو دیوالی کے بعد تک موخرکردیا ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت نے یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ۲؍ دن بعد نافذ ہونے والے مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ یعنی  ایم ڈی آر کو دیوالی کے بعد تک موخرکردیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ تاجروں کی جانب سےمسلسل احتجاج اور یوپی آئی کے بائیکاٹ کی دھمکیوں کے تناظر میں آیا ہے۔ دراصل مرکزی حکومت نے ۲؍ ہزار روپے سے زیادہ کے یو پی آئی لین دین پر۰ء۴؍ فیصد کا مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ طے کیا ہے اور یہ کل ۱۵؍ اکتوبر سے نافذ ہونے والا تھا لیکن اب اسے تقریباً ۲۰؍ دن کیلئے موخر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنتر منتر کو ’’ڈی نوٹیفائی‘‘ کرنے کیخلاف عرضیوں پرکل سپریم کورٹ میں سماعت

واضح رہے کہ یو پی آئی اینڈ سروسز اسٹیئرنگ کمیٹی نےفیصلہ کیا کہ تہواروں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پرسن ٹو مرچنٹ (پی ٹوایم) یو پی آئی لین دین پر ایم ڈی آر کو دیوالی کے بعد نافذ کیا جائیگا۔ اس کے نفاذ کی تاریخ کے بارے میں الگ سے اطلاع دی جائے گی۔ 

یہ تہواروں کے موسم میں تاجروں کیلئے بڑی راحت ہے، کیونکہ ان کے لئے دیوالی، دسہرہ اور نوراتری سمیت دیگر تہواروں پر بازار میں تجارت کا سب سے بڑا موقع ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بھی کاروبار کو پہنچنے والے شدید نقصان کا حوالہ دیتے ہوئے اسے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK