• Wed, 14 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی عمرہ زائرین کی کئی پروازیں منسوخ 

Updated: October 14, 2026, 9:28 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سعودی پر حوثیوں کے حملے کے سبب کئی ایئرلائنز نے ۱۷؍اکتوبر تک اپنی خدمات روک دیں۔ عمرہ سے فارغ کئی معتمرین سعودی عرب میں پھنسے ہیںمگر ہندوستان سے جانے والے بھی تذبذب میں ہیں۔عمرہ زائرین کا اگلا گروپ بھیجنے کا فیصلہ ۱۷؍ اکتوبر کے بعد ہو گا۔

This picture shows Umrah pilgrims staying at a hotel in Makkah after their flight was cancelled. Photo: Inquilab
اس تصویر میں پرواز منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ عمرہ زائرین ہیں جومکہ کے ایک ہوٹل میں رُکے ہوئے ہیں۔ تصویر: انقلاب

سعودی عرب  کے متعدد شہروں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد کئی ایئر لائن کمپنیوں نے اپنی اپنی پروازیں منسوخ کردی  ہیں  جس کے سبب  عمرہ زائرین اور ٹور آپریٹرس  دونوں کیلئے کے لئے بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ غیریقینی حالات کے سبب کئی ایئرلائنز نے ۱۷؍ اکتوبر تک سعودی عرب جانے والی  اپنی  تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ دوسری جانب جن معتمرین کے عمرہ کا دورانیہ ۱۱؍ اکتوبر کو پورا ہوگیا تھا وہ ان ہی حالات کے سبب واپس نہیں لوٹ سکے ہیں۔ یہی حالات ۱۲؍ ۱۳؍۱۴؍ اور ۱۵؍ اکتوبر کو لوٹنے والوں کے تعلق سے بھی ہیں۔مذکورہ بالا تاریخوں میں پروازیں نہ ہونے کے سبب عمرہ کرچکے زائرین مجبوراً سعودی عرب میں ہی  رُکے ہوئے ہیں۔ ۱۱؍اکتوبر تو کئی عازمین سہار ایئرپورٹ پہنچ گئے تھے، وہاں آکاساایئرلائن کے عملہ کی جانب سے عین وقت پر ان کو بتایا گیاکہ پرواز ردکردی گئی ہے، اس لئے ان کو واپس  جانا پڑا ۔ 

 زائرین اور ٹورآپریٹرز کی پریشانی 

بدھ ۱۴؍اکتوبر کی دوپہر کوعمرہ کیلئے جانے والے جلال احمد انصاری نے نمائندۂ انقلاب کوبتایا کہ ’’ آج ان کی عمرہ کے لئے روانگی تھی مگر ٹور والوں نے حوثیوں کی بمباری کا حوالہ دیتے ہوئے ۱۳؍ اکتوبر کو بتادیاکہ پرواز رَد کردی گئی ہے،اس لئے اب جب حالات بہتر ہوں گے تب ہی روانگی کی امید ہے۔‘‘ حاجی پیر حج ٹور کے ذمہ دار محمد صدیق نےبتایاکہ ’’ہمارے گروپ کے ۲۵؍معتمرین کی واپسی ۱۱؍ اکتوبر کو ہونےوالی تھی مگر پروازیں رَد کئے جانے کےسبب  وہ سب وہیں رُک گئے ہیں۔سلام ایئرلائن کی جانب سے ان کو اب ۱۵؍ اکتوبر کو لانےکی تاریخ دی گئی ہے مگروہ آجائیں تب ہی اطمینان ہوگا ، جواضافی خرچ ہورہا ہے اس کی بات ہی چھوڑ دیجئے۔‘‘

پروازمنسوخ مگر ایئرلائن نے رقم نہیں لوٹائی  

الحطیم ٹور اینڈ ٹراویلس کے سربراہ مولانا محمد عارف قاسمی نےبتایاکہ ’’ حالات کے پیش نظر انہوں نے اپنے ۷؍معتمرین کو اضافی رقم دے کرکسی طرح واپس بلوالیا  ہے۔ 

کن ایئرلائنز نے پروازیں رد کی ہیں، کون سی شروع ہیں

متعدد ٹور آپریٹرس نےاپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہاکہ ’’اکاسا  اورانڈیگو ایئرلائن نے ۱۷؍اکتوبر تک اور ایئرانڈیا ایکسپریس نے بھی اسی تاریخ کے آس پاس تک اپنی پروازیں رَد کردی ہیں۔ سلام ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے کچھ عازمین کو براہ مسقط وایا فلائٹ کے ذریعے آہستہ آہستہ لانے کوشش کی جارہی ہے۔  اس درمیان سعودی ایئر لائن کی پروازیں معمول کے مطابق جاری بتائی گئی ہیں۔ سعودی ایئرلائن کے سینئرذمہ دار کے مطابق ’’مذکورہ حالات کے سبب مطالبہ کئے جانے پر ممبئی اور کالی کٹ سے  ایئرلائن کی خصوصی پروازیں روانہ کی گئی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK