Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہند پاک تنازع: ۳۲؍ ایئرپورٹس کو ۱۵؍ مئی تک عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ منسوخ

Updated: May 12, 2025, 4:08 PM IST | New Delhi

ہند پاک جنگ بندی کے بعد ۳۲؍ ایئرپورٹس کو عارضی طورپر بند رکھنےکے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ۷؍ مئی ۲۰۲۵ءکو یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا تھا جب ہندوستان نے ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد ’’آپریشن سیندور‘‘ لانچ کیا تھا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہند پاک تنازع کے پیش نظر ۱۵؍مئی تک ملک کے مختلف ایئرپورٹس کو بند کرنے کے فیصلے کو آج منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منسٹری آف سیول ایوی ایشن نے آج جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ’’مذکورہ ایئرپورٹس فوری طور پر گھریلوں پروازوں کیلئے کھلے رہیں گے۔‘‘ یاد رہے کہ متاثرہ ایئرپورٹس میں سری نگر، ادھم پور، امبالہ، امرتسر، اونتی وپر، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، ہلوارہ، ہنڈن (غازی آباد)، جموں کشمیر، جام نگر، جودھپور، کنڈلا، کانگڑا، ہنڈن، جیسلمیر، کیشوڈ، کشن گڑھ اور کلو منالی وغیرہ شامل ہیں۔ دیگر ایئرپورٹس جیسے پٹھان کورٹ، پٹیالہ، لیہہ، لدھیانہ، پوربندر، راج کوٹ، سرسوا، شملہ، تھوئیسے ، مندرا اور اتر لای کو بھی ۷؍ مئی تا ۱۵؍ مئی تک عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

پیر کو انڈیگو ایئرلائنس نے کہا کہ ’’ یہ تدریجی طور پر شروع کیا گیا آپریشن تھا۔‘‘ انڈیگو نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ’’خدمات آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہیں اسی لئے کچھ پروازیں تاخیر سے چلیں گی اور آخری وقت میں بھی ایڈجسمنٹ کیا جاسکتا ہے۔ ہمارا یہ مشورہ ہے کہ حالیہ اپڈیٹس کیلئے اپنی فلائٹس کا اسٹیٹس چیک کرتے رہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رائے پور میں ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، ۱۳؍ افراد ہلاک، ۱۱؍ زخمی

ایئرپورٹس کو ۱۵؍ مئی تک عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بعد لیا گیا ہے۔ ۷؍ مئی کو یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا تھا جب ہندوستانی فوج نے آپریشن سیندور لانچ کیا تھا۔ یہ حملہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ءکو ’’پہلگام دہشت گردانہ حملے‘‘ کے بعد کیا گیا تھا جس کے سبب  ۱۶؍ افراد نے اپنی جانیں گنوائی تھیں جن میں ایک نیپالی شخص بھی شامل تھا۔ پاکستانی فوج نے جوابی حملہ کرتے ہوئے جموں کشمیر کی کنٹرول لائن کے اطراف موجود گاؤں پر فضائی حملے کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK