Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائے پور میں ٹریلر اور ٹرک میں تصادم، ۱۳؍ افراد ہلاک، ۱۱؍ زخمی

Updated: May 12, 2025, 1:08 PM IST | Raipur

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے نواحی علاقے سرگاؤں کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں ۱۳؍ افراد جاں بحق اور ۱۱؍افراد شدید زخمی ہو گئے۔ رائے پور کے ضلع کلکٹر گورو سنگھ نے واقعہ کی تصدیق کی۔

The accident occurred due to speeding and possibly driver negligence. Photo: INN
یہ حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ تصویر: آئی این این

چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے نواحی علاقے سرگاؤں کے قریب ایک المناک سڑک حادثے میں ۱۳؍ افراد جاں بحق اور ۱۱؍افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً۱۱؍ سےساڑھے ۱۱؍ بجے کے درمیان پیش آیا جب ایک سواراج مزدا گاڑی، جس میں ایک ہی خاندان کے متعدد افراد سوار تھے، تیز رفتاری سے آتے ہوئے ایک بھاری ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ جاں بحق افراد میں ۹؍خواتین، دو کم عمر لڑکیاں، ایک لڑکا اور ایک چھ ماہ کا شیر خوار بچہ شامل ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان ایک مذہبی تقریب سے واپس آ رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ شدید زخمی افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد رائے پور کے میکھارا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’موجودہ صورتحال جنگ سے کم نہیں ہے‘‘

رائے پور کے ضلع کلکٹر گورو سنگھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس اندوہناک واقعے پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ مقامی عوام اور سیاسی لیڈرا ن کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے انوج شرما نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK