Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمام میونسپل افسران کی گاڑیوں میں جی پی ایس نصب کرنے کا فیصلہ

Updated: June 22, 2025, 11:27 AM IST | Sharjil Qureshi | Jalgaon

کمشنر دنیشور دھیرے نے گاڑیوں کے انتظام میں شفافیت لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ روزانہ ۱۰؍ لیٹر ہی ڈیزل فراہم کرنےکا حکم۔

Jalgaon Municipal Corporation will bring transparency in the use of government vehicles. Photo: INN.
جلگائوں میونسپل کارپوریشن سرکاری گاڑیوں  کےا ستعمال میں شفافیت لائے گا۔ تصویر: آئی این این۔

جلگائوں میونسپل کارپوریشن کی سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق تضادات سامنے آئے ہیں۔ لاگ بک میں اندراجات اور ایندھن کے اخراجات میں بڑا فرق پایا گیا ہے، اس لئے کمشنر دنیشور دھیرے نے گاڑیوں کے انتظام میں شفافیت لانے کے لئے فوری اور ٹھوس فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر دنیشور دھیرے نے حکم دیا ہے کہ انکی گاڑی کے ساتھ ساتھ تمام میونسپل افسران کی گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کیا جائے اور روزانہ ۱۰؍ لیٹر ڈیزل فراہم کیا جائے۔ اسکے ساتھ گاڑیوں کے محکمہ کی لاگ بک کا آڈٹ بھی کیا جائے۔ 
ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کارپوریشن کے وین ڈیپارٹمنٹ کی لاگ بک کے معائنے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے گاڑیوں کے ڈرائیور شہر کے دورے ریکارڈ کرتے تھے اور۲۵؍ تا ۱۰۰؍کلومیٹر کے یومیہ استعمال کا ریکارڈ د کھاتے تھے لیکن گاڑی نے سفر کہاں سے شروع کیا اور کہاں تک گئی ؟اس کا کوئی واضح ذکر نہیں ہوتا تھا، اس لئے اب اگر جی پی ایس سسٹم لگا دیا جائے تو یہ سمجھنا ممکن ہو جائے گا کہ گاڑی کہاں گئی تھی؟اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نئی گاڑیوں کا اوسطاً ایوریج صرف ۱۰؍ کلومیٹر دکھایا گیا ہے جبکہ ان گاڑیوں کی حالت اچھی ہےاور ان کا اوسط ایوریج۲۰؍ سے۲۱؍ کلومیٹر ہے۔ اس طرح اور دیگر وجوہات کے مدنظر تمام گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم نصب کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے افسران کا ریکارڈ تیار کیا جائے گا کہ کون سی گاڑیاں کس جگہ اور کس وقت گئیں ؟اس لئے محکمہ وین انتظامیہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
کمشنر نے حکم دیا ہے کہ۷؍دن کے اندر تمام گاڑیوں پر جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جائے۔ سفر کے آغاز اور اختتامی مقامات کو لاگ بک میں مختصراً بیان کیا جانا چاہئے۔ روزانہ لاگ بک اور جی پی ایس رپورٹ کو چیک کرنے کے بعد ہی ایندھن فراہم کیاجائے۔ شہر سے باہر نہ جانے والی گاڑیوں کو ایک وقت میں ۱۰؍ لیٹر سے زیادہ ایندھن فراہم نہیں کیا جانا چاہئے۔ ہر گاڑی کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ پیش کی جائے۔ ۳؍ سال کی لاگ بک کا آڈٹ کیا جائے اور۳۰؍دن کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔ تمام گاڑیوں کا ایوریج چیک کی جائے۔ نئی گاڑیاں جن کا ایوریج اوسط سے کم ہے، متعلقہ کمپنی کو واپس کی جائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK