Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر ہالک ہاگن کا ۷۱؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: July 24, 2025, 10:50 PM IST | Washington

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور پروفیشنل ریسلنگ کے افسانوی ہالک ہاگن انتقال کر گئے، ان کی عمر ۷۱؍ سال تھی، ان کا اصل نام ٹیری بولی تھا۔

Famous WWE wrestler Hulk Hogan. Photo: INN
ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور ریسلر ہالک ہاگن۔ تصویر: آئی این این

ذرائع ابلاغ نے ہنگامی خدمات کے عملے کا حوالہ دیا ہے جنہیں جمعرات کی صبح ہوگن کے گھر سے ’’دل کا دورہ‘‘ پڑنے کی اطلاع پر بھیجا گیا تھا۔  اطلاعات کے مطابق، ان کی رہائش گاہ کے باہر طبی عملہ اور پولیس موجود دیکھی گئی، جہاں سے ہوگن کو اسٹریچر پر لاد کر ایمبولینس میں منتقل کیا گیا۔ اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا ہے اور ان کی موت کی مزید تفصیلات ابھی واضح نہیں ہیں۔ 
واضح رہے کہ ہالک ہاگن پروفیشنل ریسلنگ کی دنیا کے سب سے مشہور چہرے تھے، جنہوں نے ۱۹۸۰ءکی دہائی میں شہرت پائی اور ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (موجودہ ڈبلیو ڈبلیو ای) کے ذریعے گھر گھر میں مشہور ہوئے۔ انہوں نے کئی مقابلوںکی قیادت کی اور اپنے جذباتی انداز، مخصوص پٹی (بینڈانا) اور مشہور زمانہ نعرے’’جب ہالک مینیا تم پر حملہ کرے گا، تم کیا کرو گے؟‘‘کی بدولت شہرت پائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK