Inquilab Logo Happiest Places to Work

نجی گاڑیوں کیلئے ۳؍ ہزار روپے کا سالانہ فاسٹ ٹیگ شروع کرنے کافیصلہ

Updated: June 19, 2025, 8:56 AM IST | New Delhi

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اس تعلق سے معلومات دی ،پاس ۱۵؍ اگست سے دستیاب ہوگا اورایک سال یا ۲۰۰؍ ٹرپ مکمل ہونے تک قابل قبول ہوگا

This decision has been made to end traffic problems and disputes at the toll plaza.
ٹول ناکہ پر ٹریفک کے مسائل اور تنازعات کو ختم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ٹول پلازوں پر بڑھتے ہوئے تنازعات اور ہجوم کو کم کرنے اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کے مقصد سے نجی گاڑیوں کیلئے ۳؍ ہزار روپے کا فاسٹ ٹیگ پر مبنی سالانہ پاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے بدھ کو خود یہ معلومات دیں ۔ یہ پاس آئندہ ۱۵؍ اگست سے دستیاب ہوگا اور فعال ہونے کی تاریخ سے ایک سال تک یا ۲۰۰؍ٹرپ تک جو بھی پہلے ہو، اس کیلئے ویلیڈرہے گا۔
 نتن گڈکری نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا’’ایک تاریخی اقدام کے تحت ۱۵؍ اگست ۲۰۲۵ء  سے۳؍ ہزار  روپے کی قیمت والا فاسٹ ٹیگ پر مبنی سالانہ پاس شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ پاس فعال ہونے کی تاریخ سے ایک سال تک یا۲۰۰؍ ٹرپ تک  جو بھی پہلے ہو، قابل قبول رہے گا۔ یہ پاس صرف غیر تجارتی نجی گاڑیوں (کار، جیپ، وین وغیرہ) کے لیے خاص طور پر تیار کیا گیا ہے اور یہ ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو ممکن بنائے گا۔‘‘
  انہوں نے کہا کہ پاس کے تجدید کے عمل کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے جلد ہی شاہراہ سفر ایپ اور قومی شاہراہ کی ویب سائٹ پر اس کے لیے ایک الگ لنک فراہم کی جائے گی ۔
 گڈکری نے کہا کہ یہ پالیسی ۶۰؍ کلومیٹر کے دائرے میں واقع ٹول پلازوں سے متعلق طویل عرصے سے چلی آ رہی تشویش کا خاتمہ  کرے گی اور ایک ہی آسان لین دین کے ذریعے ٹول ادائیگی کو ہموار بنائے گی۔
  انہوں نے کہا کہ سالانہ پاس پالیسی انتظار کے وقت کو کم کرنے ،  ٹریفک کا بوجھ کم کرنے اور ٹول پلازوں پر تنازعات کو ختم کر نے، لاکھوں نجی گاڑیوں کے ڈرائیوروںکو تیز، ہموار اور بہتر سفر کا تجربہ فراہم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ موجودہ وقت میں جو مسافر ٹول پلازہ سے گزرتے ہیں، وہ ایڈریس پروف اور دستاویز جمع کر کے ماہانہ پاس حاصل کر سکتے ہیں۔ ان پاس کی قیمت ۳۴۰؍روپے ماہانہ ہے جو سالانہ ۴۰۸۰؍ روپے تک ہوتا ہے۔ اس طرح دیکھا جائے تو  سالانہ ۳؍ ہزار  روپے کا پاس گاڑی مالکان کیلئے فائدہ مند ثابت ہونے والا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK