Inquilab Logo

ڈیکوریٹر اورکیٹررز کا بھی کام کاج کی اجازت کا مطالبہ

Updated: November 12, 2020, 11:09 AM IST | Staff Reporter | Bhayander

’میرا بھائندر ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹررز ویلفیئر فاؤنڈیشن نے۳؍دن دھرنا دیا اور نائب وزیراعلیٰ سے ملاقات کی

Decorators and Caterers Association
ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹررز اسوسی ایشن کے کارکنان دھرنے پر بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں

کوروناپرجس طرح دھیرے دھیرے قابوپانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ اسی طرح حکومت مہاراشٹر کی جانب سے تمام محکموں، شعبوں اور کاروبار سے منسلک افراد کو اپنا اپنا کام کرنے کیلئے چھوٹ دی جارہی ہے اور ممبئی شہر کے حالات بھی معمول آرہے ہیں ۔ ’میرا بھائندر ڈیکوریٹرز اینڈ کیٹررز ویلفیئر فاؤنڈیشن‘ کی شکایت ہے کہ ان کے کاروبار میں اب تک کسی طرح کی چھوٹ یا نرمی نہیں دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اس سے جڑے کاروباری افراد بھکمری کا شکارہورہےہیں۔اس لئےفاؤنڈیشن کی جانب سے    اس سلسلے میں ۹؍ ۱۰؍ اور ۱۱؍ نومبر کو ۳؍ دنوںکا دھرنا دیا گیاتھا اور آج بدھ کی شام میں اسے ختم بھی کردیا گیا۔بھائندرکے مغربی علاقے میں واقع سبھاش چندر بوس میدان میں۳؍ دنوں سے دھرنا دینے والے ’میرا بھائندر ڈیکوریٹرز اینڈکیٹررزویلفیئر فاؤنڈیشن‘ کے ایک ممبر نے بتایاکہ لاک ڈاؤن کے دوران فاؤنڈیشن سے جڑےافرادشادی وغیرہ کے منڈپ بنانے  والوں  کے علاوہ کیٹرنگ کے شعبے سے جڑےہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے ہیں۔ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے پینے کے محتاج ہوگئےہیں جبکہ کورونا کی بیماری پرقابو پائے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے تمام کاروبار  میں دھیرے دھیرے چھوٹ دی جارہی ہے ۔ مگر ہمارے کاروبار میں اب تک کسی طرح کی چھوٹ نہیں دی گئی ہے ۔ البتہ شادیوں میں شرکت کرنے والوں کیلئے ایک محتاط تعداد مقرر کی گئی ہے ۔ 
 فاؤنڈیشن کی جانب سے میرا بھائندر مہانگر پالیکا کے متعلقہ افسران کو بھی اس جانب ایک تحریری درخواست کے ذریعہ توجہ دلائی گئی تھی ۔ اس کے باوجود جب اس جانب دھیان نہیں دیا گیا تو ہم لوگوں نے ۳؍ دنوں کا دھرنادیا۔فاؤنڈیشن کی جانب سے مہاراشٹر حکومت کو بھی توجہ دلائی گئی ہے اوران کے ذریعہ یقین دہانی کرائی گئی ہےکہ آئندہ کچھ ہی دنوں کےاندر منڈپ سجانے والوں اور کیٹرنگ سے وابستہ افراد کوبھی راحت ملے گی ۔ 
   اس سلسلے’میرا بھائندر ڈیکوریٹرزاینڈ کیٹررز ویلفیئرفاؤنڈیشن کے  ایک دوسرے ممبر نےبتایا کہ  ’اس سلسلے میں مہاراشٹر کےنائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے تحریری درخواست کے ساتھ ملاقات کی گئی اور ان کو بتایا گیاکہ اس سلسلے میں بھائندر میں فاؤنڈیشن کے ممبران۳؍دنوں سےاحتجاج کررہےہیں۔ان کا مطالبہ ہے کہ دیگر کاروبار کی طرح انھیں بھی کاروبار کرنےمیں رعایت دی جائے، کیوں کہ اس وقت اس سے منسلک ہزاروں افراد مالی بحران سے دوچار ہورہے ہیں ۔ اس پرنائب وزیر اعلی اجیت پوار نے وزیر اعلیٰ سےبات چیت کرنے کے بعد مہاراشٹر کے تمام شادی ہالوں کی سجاوٹ اور کیٹررز کو جلدسے جلد رعایت دینے  کا فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK