Inquilab Logo

لاک ڈاؤن کا دفاع،اس کے ذریعہ ۳۷؍ سے ۷۸؍ ہزار جانیں  بچالینے کا دعویٰ

Updated: May 23, 2020, 4:08 AM IST | New Delhi

مرکزکے مطابق لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو متاثرین کی تعداد ۲۹؍ لاکھ تک پہنچ جاتی۔

Migrant laborer. Photo: PTI
مہاجر مزدور۔تصویر: پی ٹی آئی

  ملک میں  بغیر منصوبہ بندی کے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب مہاجر مزدوروں کو پیش آنے والی پریشانی کی وجہ سے تنقیدوں  کاسامنا کررہی مرکزی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ۳۷؍ سے ۷۸؍ ہزار جانیں  بچانے میں  کامیابی ملی ہے۔ حکومت نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ اگر لاک ڈاؤن نہ ہوتا تو اس وقت ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد ۱۴؍ سے ۲۹؍ لاکھ ہوتی۔ لاک ڈاؤن کا کامیاب ثابت کرنےکیلئے شماریات اور منصوبوں  کے نفاذ سے متعلق وزارت کے سیکریٹری نے جمعہ کو یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹس کرکے بتایا کہ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ( بی سی جی) کےماڈل کے مطابق ملک میں  لاک ڈاؤن کی وجہ سے ۱ء۲؍ سے ۲ء۱؍ لاکھ جانیں بچائی جاسکی ہیں جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد   ۳۶؍ سے ۷۰؍ لاکھ تک پہنچ سکتی تھی۔
  بعد میں  پریس بریفنگ میں  وزارت شماریات کے سیکریٹری پروین سریواستو نے دو مختلف اداروں  کے مطالعات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح ملک میں  ۶۸؍ ہزار اموات ٹالی جاسکی ہیں ۔ سریواستو کے مطابق چند آزاد ماہرین جن میں   ریٹائرڈ سائنسداں بھی شامل ہیں ، کے مطابق ۱۵ء۹؍ لاکھ معاملات اور ۵۱؍ ہزار اموات کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹالا جاسکا ہے۔ خود شمارتی اور منصوبہ بندی کے نفاذ کی وزارت انڈین اسٹیٹیکل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ کئے گئے ایک مطالعہ میں   اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ہندوستان لاک ڈاؤن نافذ کرکے۲۰؍ لاکھ معاملات اور ۵۴؍ ہزاراموات کو ٹالنے میں  کامیاب رہاہے۔ سریواستو کے مطابق اس بنیاد پر ٹالی گئی اموات کی تعداد ۳۷؍ ہزار سے ۷۸؍ ہزار کے درمیان ہےجبکہ ۱۴؍ سے ۲۹؍ لاکھ کورونا کے معاملات کو بھی ٹالنے میں  کامیابی ملی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK