دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سنگاپور کے چانگی اور جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل خطے کا پانچواں مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2026, 3:17 PM IST | New Delhi
دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سنگاپور کے چانگی اور جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل خطے کا پانچواں مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سنگاپور کے چانگی اور جنوبی کوریا کے انچیون ہوائی اڈوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل خطے کا پانچواں مصروف ترین ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔
دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ڈائل) نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں ایوی ایشن اینالیٹکس فرم (او اے جی) کے حوالے سے بتایا کہ روانہ ہونے والے طیاروں میں ۲۰۲۵ء میں۶۲ء۴؍ کروڑ نشستوں کی دستیابی کے ساتھ دہلی ہوائی اڈہ پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ۲۰۱۹ء میں یہ نویں مقام پر تھا۔ اس میں ۲۸ء۳؍کروڑ گھریلو نشستیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’عالمی کپ کے اہم مقابلے میں اس طرح کی کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی‘‘
ڈائل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ودے کمار جے پوریار نے کہا کہ’’ ایشیا بحرالکاہل خطے کے اولین پانچ مصروف ترین ہوائی اڈوں میں دہلی ایئرپورٹ کا ابھرنا ملک کے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کے سفر کی مضبوطی اور ہماری طویل مدتی ہب ڈیولپمنٹ حکمت عملی کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔ دہلی ہندوستان کا اہم داخلی راستہ اور ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک اہم رابطہ مرکز بنتا جا رہا ہے۔ ہم ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی سفر کی مانگ اور دہلی کو عالمی ہوا بازی کا مرکز بنانے کی سمت میں صلاحیت، رابطے اور مسافروں کے تجربے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:شاہ رخ کی ’’اِن وِچ اینی گیوز اِٹ دوز ونس‘‘ کی فورکے بحالی، ۱۳؍ مارچ کو ریلیز
او اے جی ہوائی اڈوں کی درجہ بندی وہاں سے روانہ ہونے والی پروازوں میں دستیاب نشستوں کی تعداد کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ دہلی ہوائی اڈے نے اس معاملے میں تھائی لینڈ کے سوورن بھومی ہوائی اڈے، سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے اور جنوبی کوریا کے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فہرست میں سرفہرست پانچ ہوائی اڈوں میں ٹوکیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ہانیدا)، شنگھائی پوڈونگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ، گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ، بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دہلی ایئرپورٹ شامل ہیں۔