• Tue, 01 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ کی ری شوٹنگ نے کیمیوز کی قیاس آرائیاں بڑھا دیں

Updated: September 01, 2026, 6:06 PM IST | New York

مارول اسٹوڈیوز کی انتہائی متوقع فلم ’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ مارول اسٹوڈیوز کی انتہائی متوقع فلم ’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ کی ری شوٹنگ نے فلم میں حیران کن کیمیوز کے امکانات کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ خاص طور پر جیریمی رینر (Jeremy Renner) کے مقبول کردارہوک آئی (Hawkeye)کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے۔

Doomsday.Photo:INN
ڈومزڈے۔ تصویر:آئی این این

مارول اسٹوڈیوز کی انتہائی متوقع فلم ’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ مارول اسٹوڈیوز کی انتہائی متوقع فلم ’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ کی ری شوٹنگ نے فلم میں حیران کن کیمیوز کے امکانات کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ خاص طور پر  جیریمی رینر (Jeremy Renner) کے مقبول کردارہوک آئی  (Hawkeye)کی ممکنہ واپسی کے حوالے سے مداحوں میں جوش بڑھ گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جارج مائیکل کو ۲۰۲۶ء میں ’’ عظیم میوزک آئیکون‘‘ قرار دے دیا گیا

فلم کی آخری مرحلے کی ایڈیشنل فوٹوگرافی  شروع ہونے کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ونسٹن ڈیوک  ، جو ایم سی یو  میں ایم باکو  کا کردار ادا کرتے ہیں، نے تصدیق کی کہ فلم کے لیے اضافی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم کی سنیما ریلیز  ۱۸؍دسمبر ۲۰۲۶ء کو مقرر ہے۔  رپورٹس کے مطابق یہ اضافی شوٹنگ فلم کی بنیادی کہانی میں بڑی تبدیلی کے بجائے مختصر مناظر اور ممکنہ طور پر متعدد  سرپرائز کیمیوز  شامل کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔  ایم سی یو کے معروف انسائیڈر ڈینیل رچٹمین  کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اضافی فوٹیج میں کئی کیمیوز شامل کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم مارول نے ان قیاس آرائیوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ 
ری شوٹنگ کی خبروں کے فوراً بعد جیریمی رینر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو/پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا  ہوکی کا لباس  دکھائی دے رہا تھا اور پس منظر میںہوکی کی تھیم میوزک چل رہا تھا۔ پوسٹ میں کوئی واضح وضاحت یا کیپشن نہیں تھا۔ اسی وجہ سے مداحوں نے اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ رینر شاید’’اونجرز: ڈومزڈے ‘‘ کے لیے دوبارہ  ہوک آئی کا لباس پہن رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:لبوشین آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم سے باہر

فی الحال اس کا جواب  یقینی طور پر نہیں دیا جا سکتا ۔ مارول اسٹوڈیوز نے جیریمی رینر کی ’’اونجرز:ڈومزڈے‘‘ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ رینر کی سوشل میڈیا پوسٹ بھی واپسی کی حتمی تصدیق نہیں  کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کسی دوسرے ایم سی یو  منصوبے یا محض مداحوں کے لیے ایک اشارے کے طور پر ہاک آئی  کا لباس دکھا رہے ہوں۔  رینر آخری مرتبہ ۲۰۲۱ءکی ڈزنی پلس  سیریز  ’’ہاک آئی ‘‘میں کلنٹ بارٹن کے کردار میں نظر آئے تھے، جہاں انہوں نے کیٹ بشب کو ہوک آئی  کے طور پر تربیت دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK