Inquilab Logo

ای ڈی سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملے میں دہلی کورٹ کی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت

Updated: March 16, 2024, 2:52 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دہلی کی ایک عدالت میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف عرضی دائر کی گئی تھی کہ وہ متعدد مرتبہ سمن دینے کے باوجود ای ڈی کے روبرو حاضر نہیں ہوئے ہیں۔ عدالت نے ۲؍ شکایات میں کیجریوال کو ضمانت دی ہے۔

Arvind Kejriwal. Photo: PTI
اروند کیجریوال۔ تصویر :آئی این این

دہلی کی ایک عدالت نے آج وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دہلی ایکسائز پالیسی اسکیم سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر حاضر نہ ہونے کیلئے ۲؍ شکایات میں ضمانت دے دی۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا کی عدالت نے کیجریوال کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اجازت دی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ جرم قابل ضمانت ہے، ملزم اروند کیجریوال کی ضمانت کو قبول کیا گیا ہے۔‘‘ عدالت نے ای ڈی کو مزید ہدایت دی کہ وہ شکایتوں سے متعلق دستاویزات کیجریوال کو سونپے۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے نے مجسٹریل کورٹ میں دو شکایتیں دائر کی ہیں جن میں کیجریوال کو اس معاملے میں جاری کئے گئے متعدد سمن پر حاضر نہ ہونے کیلئے استغاثہ کی درخواست کی گئی ہے۔تازہ شکایت عام آدمی پارٹی (اے اے پی، آپ) کے قومی کنوینر کی جانب سے سمن نمبر ۴؍ سے ۸؍ کی تعمیل نہ کرنے سے متعلق ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے سیکشن ۵۰؍ کے تحت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے۔
ای ڈی نے قبل ازیں مجسٹریل کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں کیجریوال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی گئی تھی کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں جو اب ختم کی گئی دہلی ایکسائز پالیسی سے منسلک ہیں ان کو پہلے تین سمن جاری کئے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK