وزیراعظم کا طنز، جشن ِ فتح میں قومی راجدھانی کو جدید شہر بنانے کا عزم کیا۔
EPAPER
Updated: February 09, 2025, 11:49 AM IST | New Delhi
وزیراعظم کا طنز، جشن ِ فتح میں قومی راجدھانی کو جدید شہر بنانے کا عزم کیا۔
دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر وزیر اعظم مودی نے پارٹی ہیڈ کوارٹرز میں پرجوش کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب دہلی کی ڈبل انجن حکومت تیز رفتار سے کام کرےگی۔انہوں نے کہا کہ ’’ دہلی کے لوگوں نے۔’آپ‘ کو باہر پھینک دیا اور دہلی ایک دہائی کی آپدا سے آزاد ہو گئی ہے۔‘‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے دہلی کو جدید شہر بنانے کے عزم کا اعلان کیا۔ مودی نے کہا کہ’’ آج دہلی کے لوگوں میں جوش اور سکون ہے، میں نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ بی جے پی کو خدمت کا موقع دیں،مودی کی ضمانت پر بھروسہ کرنے کیلئے دہلی کے خاندان کے ہر فرد کو سلام کرتا ہوں۔ دہلی کے لوگوں نے’ آپدا‘ کو ٹال دیا ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: رنجی ٹرافی کے کوارٹر فائنل میں کرون نائر کی سنچری
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’’ دہلی صرف ایک شہر نہیں ہے، بلکہ ایک چھوٹا ہندوستان ہے۔ ایک طرح سے، دہلی تنوع سے بھرے ہندوستان کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے۔ آج اس متنوع دہلی نے بی جے پی کو بڑے مینڈیٹ سے نوازا ہے، ہر زبان کے لوگ، ہر ریاست کے لوگوں نے کمل کے نشان پر بٹن دبایا۔‘‘ مودی نے پوروانچل کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ ’’میں انتخابی مہم کے دوران جہاں بھی گیا، میں فخر سے کہتا تھا کہ میں پوروانچل سے ایم پی ہوں۔ پوروانچل کے لوگوں نے اس رشتے کو نئی توانائی اور طاقت دی۔ اس لیے میں وہاں کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر پوروانچل کے لوگوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم دہلی کو ایک جدید شہر بنائیں گے۔ ‘‘ اس موقع پر انہوں نے جمنا اور گنگا کو صاف کرنے کاوعدہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ دہلی ملک کا دروازہ ہے اس لئے اس میںبہترین شہری سہولیات اور انفرااسٹرکچر ہونا چاہئے۔