• Mon, 19 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

درگا پوجا کے دوران بھگدڑ اور ہلاکتوں پر جوابدہی کا مطالبہ

Updated: October 19, 2026, 9:45 AM IST | Agency | Kolkata

کولکاتا پولیس نے۷؍ افرادکو گرفتار کیا، ممتا نے نشاندہی کی کہ منتظمین میں وزیراعلیٰ کا بھتیجا بھی ہے۔

Those who have lost their loved ones, weeping and wailing. Photo: INN
اپنے چہیتوں کو کھو دینےوالے روتے بلکتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کے شمالی کولکاتا میں چورباگان سروَجنین درگا پوجا پنڈال میں سنیچر کی شام بھگدڑ  میں ۱۹ افراد کی موت  کے بعد  پولیس نے بدنظمی کی پاداش میں  ۷؍ افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم ٹی ایم سی لیڈر ممتا بنرجی نے اس سانحہ کے تار براہ راست وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری سے جوڑتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ منتظمین میں ان کا بھتیجا دیب دیپ ادھیکاری بھی شامل ہے۔ کمیٹی میں بی جے پی  کے  ایک رکن اسمبلی کے صدر ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ ٹی ایم سی نے واقعے کی ذمہ داری طے کرنے اور جواب دہی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھ ماہ تک کے بچوں کے لیے غذا میں سوکروز اور فرکٹوز شامل کرنے پر پابندی کی تیاری

دوسری جانب وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے واقعے کی تحقیقات کیلئے کلکتہ ہائی کورٹ کے ایک موجودہ جج کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو کلکتہ میڈیکل کالج اینڈاسپتال پہنچایا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویش ناک   ہے۔

ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی نے بھی بھگدڑ کیلئے  بدانتظامی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کلیان بنرجی نے پنڈال میں روشنی کے ناکافی انتظامات، بھیڑ کی آمد و رفت کیلئے محدود جگہ اور پولیس کی تعیناتی پر سوال اٹھائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK