Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایندھن کے بحران کےدرمیان الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ

Updated: June 10, 2026, 12:55 PM IST | Agency | New Delhi

گاڑیوں کے ڈیلرس کی تنظیم نے اعدادوشمار جاری کئے۔امسال مئی میں ملک میں ۲۶؍ ہزار ۶۸۲؍ الیکٹرک مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

Tata Motors.Photo:INN
ٹاٹاموٹرس۔ تصویر:آئی این این
مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی میں رکاوٹ اور قیمتوں میں اضافے کے درمیان امسال مئی میں ملک میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی ریٹیل فروخت میں زبردست اچھال نظر آیا ہے۔ گاڑیوں کے ڈیلرس کی اعلیٰ تنظیم ’فاڈا‘ کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں تمام اقسام کی گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت اور حصہ داری بڑھی ہے۔
 
 
امسال مئی میں ملک میں کل ۲۶؍ ہزار ۶۸۲؍  الیکٹرک مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ یہ پچھلے سال مئی کے مقابلے۸۱ء۲۰؍  فیصد زیادہ ہے  ساتھ ہی ایک سال میں مارکیٹ شیئر بھی ۴ء۵؍   فیصد سے بڑھ کر۶ء۶؍  فیصد پر پہنچ گیا۔ مسافر گاڑیوں میں کار، یوٹیلیٹی گاڑیاں اور وین شامل ہیں۔ اس زمرے میں۱۰؍ ہزار ۳۴۰؍ یونٹس کے ساتھ ٹاٹا موٹرس پہلے، مہندرا اینڈ مہندرا (۶؍ ہزار ۲۱۰)  دوسرے اور جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا  (۴؍ ہزار۹۸۴)  تیسرے نمبر پر رہی۔ الیکٹرک ٹو وہیلر (دو پہیہ گاڑیوں) کی فروخت سالانہ بنیاد پر۶۲ء۷۶؍  فیصد بڑھ کر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار ۷۳۳؍  یونٹس ہو گئی۔ کل ٹو وہیلر فروخت میں اس کا حصہ مئی۲۰۲۵ء کے۶ء۱؍ فیصد سے بڑھ کر۹ء۳؍  فیصد پر پہنچ گیا۔ ٹو وہیلر کے زمرے میں۴۲؍ہزار ۴۵۹؍ الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ٹی وی ایس موٹر کمپنی پہلے نمبر پر رہی۔ بجاج آٹو (۳۹؍ ہزار ۲۰۲)  کا دوسرا اور ایتھر انرجی (۲۸؍ ہزار ۲۴۰)  کا تیسرا مقام رہا۔
 
 
الیکٹرک تھری وہیلر کی فروخت مئی میں سالانہ بنیاد پر۸ء۵۹؍  فیصد بڑھی اور۷۱؍ ہزار ۸۶۷؍   یونٹس رہی۔ ایک سال میں اس سیکٹر میں ای وی کا حصہ۶۱ء۵؍   فیصد سے بڑھ کر۶۴ء۴؍ فیصد پر پہنچ گیا۔ اس زمرے میں بجاج آٹو ۱۱؍ ہزار ۹۰۵؍ یونٹس کے ساتھ مہندرا گروپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔ مہندرا گروپ۱۱؍ہزار ۱۴۹؍  یونٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ تیسرا مقام ٹی وی ایس موٹر کمپنی (۳؍ہزار ۵۹۰) کا رہا۔ الیکٹرک کمرشیل گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ ۱۱۹ء۴؍ فیصد کا زبردست اچھال دیکھا گیا اور یہ۲؍ہزار ۴۰۰؍ یونٹس پر رہی۔ ایک سال میں اس زمرے میں ای وی کا مارکیٹ شیئر بھی۱ء۳۷؍  فیصد سے بڑھ کر ۲ء۸۶؍  فیصد ہو گیا۔ اس زمرے میں ۸۷۹؍ یونٹس کے ساتھ ٹاٹا موٹرس کا دبدبہ رہا۔ اسے یولر موٹرس (۵۴۷)  سے سخت ٹکر مل رہی ہے۔ مہندرا گروپ۲۶۳؍ یونٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK