Updated: August 15, 2025, 9:58 PM IST
| New Delhi
۲۰۱۹ء میں کووڈ کے دوران ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کم ہوگئی تھی لیکن وبائی مرض ختم ہونے کے بعد بھی یہ ٹریک پر واپس نہیں آئی ہے۔ ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کے بارے میں بات کریں تو ۲۰۱۹ء میں۰۹ء۱؍ کروڑ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے ہیں۔
وادی کشمیر۔ تصویر: آئی این این
تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ حالیہ دنوں میں غیر ملکی سیاحوں کی ہندوستان میں دلچسپی کم ہوئی ہے۔ یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد سے تقریباً ۳؍ گنا زیادہ ہندوستانی بیرون ملک جاتے ہیں۔ ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کووڈ سے پہلے کی سطح تک بھی نہیں پہنچی ہے۔ ملکمیں سیاحت کی اعلیٰ تنظیم ایف اے آئی ٹی ایچ (فیتھ)نے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے حکومت کو بہت سی تجاویز پیش کی ہیں۔
غیر ملکی سیاح ہندوستان آتے ہیں
۲۰۱۹ء میں کووڈ کے دوران ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کم ہوگئی تھی، لیکن وبائی مرض ختم ہونے کے بعد بھی یہ پٹری پر واپس نہیں آئی ہے۔ ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کے بارے میں بات کریں تو ۲۰۱۹ء میں۰۹ء۱؍ کروڑ غیر ملکی سیاح ہندوستان آئے۔۲۱۔۲۰۲۰ء میں زبردست کمی کے بعد، یہ تعداد۲۰۲۲ء میں۴ء۶۴؍ لاکھ،۲۰۲۳ء میں۲ء۹۵؍ لاکھ اور۲۰۲۴ء میں۵ء۹۹؍لاکھ ہو گئی۔ یعنی اس کے مقابلے میں اب بھی۲۹۱؍ کی کمی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:اب چیک کے پاس ہونے کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا
ہندوستانی سیاح بیرون ملک جا رہے ہیں
دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستان سے باہر جانے والے مسافروں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔۲۰۱۹ء میں۶۹ء۲؍ کروڑ ہندوستانی بیرون ملک سفر کے لیے گئے تھے۔ یہ تعداد۲۰۲۴ءمیں بڑھ کر۰۸ء۳؍ کروڑ ہو گئی۔ سیاحت کی صنعت کی اعلیٰ تنظیم فیتھ نے اب حکومت سے ویزا قوانین میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان آنے والوں میں امریکہ، بنگلہ دیش اور برطانیہ کے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اگر زیادہ سیاح آئیں گے تو مہمان نوازی اور ہوا بازی کی صنعت کو بھی فائدہ ہوگا۔
انڈیگوکے سی ای او پیٹر ایلبرس نے کہا کہ ’انکریڈیبل انڈیا‘ مہم بہت کامیاب رہی، لیکن ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔ اس سمت میں ایک بڑا قدم ویزا سسٹم کو آسان بنانا ہے۔ بہت سے ممالک نے یہ کام کامیابی سے کیا ہے۔ اس کے علاوہ سفر کی آسانی کو بھی بہتر بنایا جائے۔ فی الحال ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد دیگر ممالک کے مقابلے کم ہے۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان کے مقابلے تھائی لینڈ، ویت نام اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک آسان ویزا، سستے پیکیج اور جارحانہ مارکیٹنگ کے ساتھ غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔