• Sat, 03 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیو سینا کارپوریٹر سے ۲۵؍لاکھ روپے کا مطالبہ

Updated: October 03, 2026, 11:40 AM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

رقم نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی،پولیس تفتیش میں مصروف۔

Shiv Sena (Shinde) corporator Kunal Patil; Photo: INN
شیو سینا (شندے) کےکاپوریٹرکنال پاٹل، تصویر: آئی این این
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے شیو سینا (شندے) کے کارپوریٹر کنال پاٹل کو بیرون ملک سے آنے والی ایک کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی دئیے جانے کا چونکا والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس کے علاوہ ان سے ۲۵؍ لاکھ روپے کا تاوان مانگنے کا بھی الزام ہے۔ اس واقعہ کے بعد کلیان کے سیاسی حلقوں میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنال پاٹل کو موصول ہونے والی ایک غیر ملکی کال پر نامعلوم شخص نے  ۲۵؍ لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ رقم نہ دینے  پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو بے رحمی سے قتل کردیا جائے گا۔
 
اس معاملے سے جڑی ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے جس میں مذکورہ رقم کا مطالبہ واضح طور پر سنا جا سکتا ہے جس کے بعد معاملہ مزید سنگین رخ اختیار کر گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھمکی کے پیچھے زمین مافیا سے وابستہ بدنام زمانہ گینگسٹر ایچ پی پجاری عرف انّا کا نام لیا جا رہا ہے۔تاہم مان پاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے اور کال کے ماخذ سمیت تمام الزامات کی اصل حقیقت پولیس کی حتمی رپورٹ اور تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK