• Fri, 18 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت سے ۸؍ ہزار تجربہ کار کمپیوٹر ٹیچروں کی باقاعدہ تقرری کامطالبہ

Updated: September 18, 2026, 10:48 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

مہاراشٹر اسٹیٹ کمپیوٹر ٹیچرس اسوسی ایشن نے متنبہ کیا کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر فوری فیصلہ نہیں کیا تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

سرکاری اسکول جلد ہی مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کوڈنگ اور ڈیٹا سائنس کو شامل کرنے کیلئے کمپیوٹر کی تعلیم میں اضافہ کر سکتے ہیں،اس کے باوجود تقریباً ۸؍ہزار تجربہ کار کمپیوٹر اساتذہ اب بھی باقاعدہ سرکاری تقرریوں کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ ریاست میں اساتذہ کی بھرتی کی نئی مہم جاری ہے۔

کمپیوٹر کی تعلیم ۲۰۰۸ء میں مہاراشٹر کے اسکولوں میں متعارف کرائی گئی تھی  لیکن کمپیوٹر اساتذہ کی تقرری زیادہ تر معاہدہ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اب جبکہ حکومت کی جانب سے اساتذہ کی بھرتی کاعمل جاری ہے ،ایسے میںمذکورہ اساتذہ کل وقتی کمپیوٹر ٹیچر کے طور پر خصوصی تقرری کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔یہ کہتے ہوئے کہ ان کا تجربہ اسکولوں کی ٹیکنالوجی کی بدلتی  ضروریات سے مطابقت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:این ایف ایل: ہند رجب کا اسٹیکر لگانے پر ۱۱۹۴۱ ڈالر کا جرمانہ، کائری ارونگ جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار

مہاراشٹر اسٹیٹ کمپیوٹر ٹیچرس اسوسی ایشن کے مطابق تقریباً ۸؍ ہزار تجربہ کار اساتذہ سرکاری ملازمت میں ایڈجسٹ ہونے کے منتظر ہیں۔ ۲۴؍مارچ ۲۰۲۶ء کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود اساتذہ کا مطالبہ کا معاملہ زیر التواء ہے۔ حالانکہ ہائی کورٹ نے حکومت کو ۶؍ ماہ میں ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈیڈ لائن قریب ہونے کے ساتھ اسوسی ایشن نے محکمہ ا سکول ایجوکیشن سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اسوسی ایشن نے قومی تعلیمی پالیسی کا حوالہ دیا ہے جس کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی سیکھنے کو زیادہ اہمیت حاصل ہو رہی ہے ۔ ایسے میں کوڈنگ، اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی پڑھائی کیلئے اہل اساتذہ کے تکنیکی اور تدریسی تجربے کو ان مضامین کو موثر طریقے سے متعارف کرانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ اسوسی ایشن کےبقول’’ کمپیوٹر لیباریٹریوں، اسمارٹ کلاس رومز اورسیکھنے کیلئے  ڈیجیٹل  وسائل کیلئے تجربہ کار اساتذہ کو ایڈجسٹ کرنے سے محکمہ کے نئے عملے کو تربیت دینے کیلئے درکار وقت اور وسائل کی بچت ہو سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:پنک کو یونیسیف سفیر کے عہدے سے ہٹانے کی پٹیشن پر ۶۰؍ ہزار دستخط

کمپیوٹر اساتذہ نے حکومت سے ۳؍مطالبات کئے ہیں۔ سب سے پہلے وہ ایک خصوصی سرکاری قرارداد چاہتے ہیں جس کے تحت اہل کمپیوٹر اساتذہ کو پوتر پورٹل بھرتی کے عمل کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جا سکے۔ انہوں نے اپنے متعلقہ اضلاع میں خالی یا فاضل اسامیوں کے خلاف فوری ایڈجسٹمنٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔پوتر پورٹل کے ذریعے بھرتی کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے سے پہلے تمام اہل کمپیوٹر اساتذہ کو مستقل خدمات فراہم کی جائیں ۔

مہاراشٹر اسٹیٹ کمپیوٹر اسوسی ایشن کے سیکریٹری منوج کامبلے نے کہا کہ ’’نئی بھرتی شروع کرنے سے پہلے حکومت کو تجربہ کار اور اہل کمپیوٹر اساتذہ کو دستیاب خالی یا فاضل اسامیوں پر ایڈجسٹ کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔ ان کے ایڈجسٹمنٹ کیلئے سرکیولر جاری کیا جانا چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ اہل اساتذہ کو بھرتی کے دوسرے مرحلے سے قبل مستقل سروس دی جائے ۔‘‘

اسوسی ایشن نے انتباہ دیا ہے کہ اگر حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر فوری فیصلہ نہیں کیا تو ریاست گیر احتجاج کیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK