Inquilab Logo

دیونار مذبح میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ فیس نہ لینے کا مطالبہ

Updated: May 30, 2023, 9:45 AM IST | Kazim Shaikh | Mumbai

قربانی کے ۳؍دنوںمیں گوشت لینے کیلئے آنےوالی گاڑیوں سے تقریباً ۳؍لاکھ روپے پارکنگ چارج وصول کیا جاتا ہے

Member of Assembly Raees Sheikh Deonar reviewing the preparations in the shrine.
رکن اسمبلی رئیس شیخ دیونار مذبح میں تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے۔

 عیدالاضحی کے لئے دیونار مذبح میں تیاریاں جاری ہیں۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ۲۹؍مئی کو دیونار مذبح کا دورہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ۴۰؍ سے ۵۰؍فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔
    دیونار مذبح میں پیر کی وپہر ہونے والی میٹنگ میں رکن اسمبلی رئیس شیخ نے دیونار مذبح کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان اور دیگر متعلقہ افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال  مذبح میں کسی طرح کی بدنظمی نہ ہو۔ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ یہاں آنے والوں کوکسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔دیونار مذبح کا جائزہ لینے کے بعدانقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے  انھوں نے دعویٰ کیا کہ سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹرصدر اورمقامی رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کی ہدایت پر ۳۱؍ مئی کو  سماجوادی پارٹی کا ایک وفد میونسپل کمشنر سے ملاقات کرےگا ۔   اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ قربانی کے۳؍ دنوں میں گوشت  لے جانے  والی جو گاڑیاں  دیونار مذبح  میں داخل ہوتی ہیں ان گاڑیوںکے پارکنگ چارج معاف کئے جائیں جو تقریباً ۳؍ لاکھ روپےسے زائد ہوتا ہے۔ 
 اس سلسلے میںکئے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ اس سے پہلے ۸؍ مئی کو ہم نے شہر کےمتعدد تنظیموں اور جانوروں کے تاجروں کے ساتھ دیونار میں جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان اور متعلقہ شعبوں سے وابستہ اہلکاروں اور پولیس افسران کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کی تھی ۔ اس میں دیونار کے کئی مسائل پر گفت وشنید کی گئی ۔ دیونار مذبح کے راستوں پر پڑنے والے گڑھے بھرنے کا کام چل رہا ہے ۔ اس کے علاوہ گٹر اور ڈرینج لائنیں درست کی جا رہی ہیں اور خاص طور پر بڑے جانوروں کی قربانی جن شیڈس میں کی جاتی  ہیں  ان میں پانی کی پائپ لائن  بچھانے اور جگہ جگہ پانی پہنچانے کیلئے بڑے پیمانے پر کام چل رہا ہے ۔
 اس ضمن میں  دیونار سلاٹر ہاؤس کے جنرل منیجر ڈاکٹر کلیم پاشا پٹھان نے بتایا کہ راستوں کی مرمت، گڑھوں کو بھرنا ،نالوں کی توسیع، ڈرینج لائنوں کو کشادہ کرنا ، صاف صفائی اور مذبح کی تعمیر و مرمت کا کام ہنگامی سطح پر جاری ہے۔ قربانی کے دنوں میں پانی کی فراہمی اور صاف صفائی کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ نیز قربانی کیلئے لائے جانے والے جانوروں کو رکھنے کیلئے باڑے کو بنانے کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم بنائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھینس اور پاڑے کی دیکھ بھال سے متعلق فیس کے بورڈ نصب کئے جائیں گے اور دیونار سلاٹر ہاؤس میں آنے جانے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو  اس کے لئے زائد گیٹ کھولے جائیں گے۔

deonar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK