Inquilab Logo Happiest Places to Work

مطالبات تسلیم، اسکول بسوں کی ہڑتال منسوخ

Updated: July 03, 2025, 1:50 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

حکومت کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایسوسی ایشن پوری طرح مطمئن۔

Relief for students. Photo: INN
طلبہ کیلئے راحت۔ تصویر: آئی این این

محکمہ ٹریفک کی زبردستی اور بے بنیاد ای چالانوںسے پریشان  اسکول بس ایسوسی ایشن نے بدھ سے ہڑتال کا اعلان کیا تھا  لیکن حکومت سے گفتگو کے بعد اس ہڑتال کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔  بدھ کو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک، وزیر صنعت اُودئے سامنت اور ٹرانسپورٹ سیکریٹری کے ساتھ اسکول بس اونرس ایسوسی ایشن کےعلاوہ ریاست کی مختلف مسافر بس ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی جس میں حکومت نے بس ایسوسی ایشن کےمتعدد مطالبات تسلیم کو کرلیا۔ 
 میٹنگ میں اسکول بسوں کو جاری کئے گئے تمام ای چالان واپس لینے کی یقین دہانی کروائی گئی، ٹرانسپورٹرس کی تشویش کو دور کرنےکیلئے ایک ہفتے میں حکومتی قرارداد جاری کرنے کا اعلان کیاگیا۔ انفورسمنٹ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ طلبہ کے پک اپ اور ڈراپ کے دوران اسکول بسوں کو چالان کرنے سے گریز کریں،اسکولوں کے قریب پارکنگ فراہم کرنے اور اسکول بسوں کی رات کو پارکنگ کرنےکی سہولت دینے کی یقین دہانی کروائی گئی اور جرم کے ٹھوس  ثبوت کے بغیر صرف رجسٹریشن نمبر پلیٹ والے چالان  کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ بھی مان لیا گیا۔ 
 اسکول بس اسوسی ایشن کے صدر انل گرگ نے انقلاب کو بتایا کہ ’’حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں اس لئے سبھی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کرنےکا فیصلہ واپس لے لیاہے۔ ہم حکومت کی حمایت اور سمجھ بوجھ کیلئے  اس  کا شکریہ ادا کرتےہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اس پیش رفت سے ریاست میں اسکول بس آپریٹرس اور ٹرانسپورٹرس کو خاصی راحت ملنے کی امید ہے جو اب تک  سخت قوانین کیوجہ سے  دشواری کا سامنا کر  رہے تھے۔ ‘‘
 واضح رہےکہ محکمہ ٹریفک کی طرف سے جاری زبردستی اور بے بنیاد ای چالانوں کیخلاف بس ایسوسی یشن نےبدھ، ۲؍ جولائی سے ریاست گیر غیر معینہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا،لیکن وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس اور وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک کی اپیل پر اسکول بس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ملتوی کردی تھی جبکہ کچھ نجی ٹرانسپورٹ والوںنے بدھ کو ہڑتال کی تھی مگر گفتگو کے بعد انہوں نے بھی واپس لےلی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK