Inquilab Logo

ملاڈ میں ایم ایم مٹھائی والا اور۱۹؍دکانوں کا انہدام

Updated: April 29, 2023, 10:40 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

لاکھوں راہ گیروںکوہونے والی پریشانی کےسبب اسٹیشن سے متصل آنند روڈکو چوڑا کرنے کی جانب پہلا قدم ۔ ۱۹۹؍ اسٹرکچر کوتوڑا جائے گا

Violent demolitions were carried out against the shops located in front of Malad station.
ملاڈ اسٹیشن کے سامنے واقع دکانوں کے خلاف زبردست انہدامی کارروائی کی گئی۔

ریلوے اسٹیشن سے متصل راستہ تنگ ہونے اورلاکھوں راہ گیروں کوچلنے میں ہونے والی دشوری کے سبب ’پی‘ نارتھ وارڈ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جمعہ کی صبح انہدامی کارروائی کی گئی ۔ زبردست پولیس بندوبست میںایم ایم مٹھائی والا اوراس سے متصل ۱۹؍ دکانوں کو توڑکر انہدامی کارروائی کا پہلا مرحلہ مکمل کیا گیا۔ اس سے متصل حصے میں مجموعی طور پر۱۹۹؍اسٹرکچر ہیں،ان سب کو توڑا جائے گا۔ اس کے بعد راستہ ۱۵؍ تا۲۰؍فٹ چوڑا ہوجائے گا ، اس سے شہریو ں کوآمدورفت میںراحت ملے گی۔ 
 انہدامی کارروائی جمعہ کی صبح شروع کی گئی۔اسٹیشن سے متصل روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔ انہدامی کارروائی میونسپل کارپوریشن کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر وشواس شنکر کی رہنمائی ’ پی‘ نارتھ وبھاگ کے ڈپٹی میونسپل کمشنر کرن دگھاؤکر کی سربراہی میں ۱۵؍ انجینئروں ، ۴؍ پوکلین ، ۲ جے سی بی ، ۴؍ڈمپر اور۴۰؍ ملازمین کی مدد سے انجام دی گئی۔ 
 نمائندۂ انقلاب نے دیکھا کہ انہدامی دستہ کارروائی میں لگا ہوا  ہے ا ورافسران نگرانی کررہے ہیں۔چاروں جانب رسّی اور پلاسٹک باندھ دی گئی  تاکہ کوئی شخص اندر نہ آسکے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کے جوان موجود ہیں۔ چونکہ یہ طے شدہ کارروائی تھی اس لئے ایم ایم مٹھائی والا اورمتصل دکانو ں سے سامان وغیرہ خالی کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی ایم ایم مٹھائی والا کی دکانوں کے چھجوں کوتوڑا گیا تھا ۔  
 میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی جانےو الی اس کارروائی کا لوگ ویڈیو بنارہے تھے اوریہ کہہ رہے تھے کہ بہت اچھا کیا جارہا ہے ، اس سے راستے کی تکلیف دور ہوجائے گی۔اہم سوال یہ ہے کہ اسٹیشن سے متصل چاروں جانب جوہاکرس قبضہ کئے رہتے ہیں اور وہ اسٹیشن کے بریج تک پہنچ جاتے ہیں ، کس طرح ان کوروکا جائے گا؟ خاص طور پر شام کے وقت تو یہ حالت ہوتی ہے کہ لوگوں کااسٹیشن سے باہر نکلنا یا اسٹیشن جانا آسان نہیں ہوتا کیونکہ ہاکرس چاروں جانب سے قبضہ کئے رہتے ہیں۔ان کے قبضہ کرنے میںبی ایم سی اور آ رپی ایف کا برابر ہاتھ بتایا جاتا ہے۔ جس دن بی ایم سی کی جانب سے ان کی خبر لی جاتی ہے ، اس دن پورا علاقہ صاف نظرآتا ہے اور لوگوں چلنے میںکسی قسم کی دشواری پیش نہیں آتی ،مگر ایسا ہفتے میںایک آدھ دن ہی ہوتا ہے۔ 
مزیدکارروائی کی جائے گی 
 ملاڈ میںکی جانے والی کارروائی کی بی ایم سی کے پی آر اوتاناجی کامبلےنے تصدیق کی اور کہا کہ ’’یہاں سونے چاندی کی بہت سی دکانیںہیں، مچھلی مارکیٹ ہے اورلاکھوں لوگوں کی آمدورفت ہوتی ہے ۔ راستہ چوڑا کرنے کی غرض سے پہلے مرحلے میں۱۹؍دکانو ں کو توڑا گیا ہے ،  ۱۹۹؍ اسٹرکچر توڑنا ہے ۔ اس کے لئے وقفے وقفے سے کارروائی کی جائے گی ۔ ‘‘ انہوںنے مزیدکہاکہ ’’ بی ایم سی کی جانب سے اس کانقشہ تیار کیا گیا ہے ،امید ہے کہ جب کارروائی مکمل ہوجائے گی توموجودہ راستہ ۱۵؍ تا ۲۰؍فٹ مزیدچوڑا ہوجائے گا ۔‘‘

malad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK